My Future you
بھلا ہو میرئ ٹھرک کا پیارے لڑکے نے مجھے فلپینی فلم دکھا دی۔ سچی بات اسے چینی یا جاپانی سمجھ کر لگایا مگر پتہ لگا نہ چینی نہ جاپانی یہ تو فلم نکلی فلپینی۔ اور لڑکا ڈمپل والا پیارا اور فلم پاکستانی فلموں سے ذیادہ معصوم اور لڑکی حسب معمول کوجی۔
کہانی پر آتے ہیں۔
ایک عدد لڑکی اور لڑکا عین شہاب ثاقب گرنے کے وقت کال ملاتے ہیں وہ شہاب ثاقب جو ہر تیرہ سال بعد نمودار ہوتا ہے۔ بات آئی گئ ہوگی۔موصوفہ نے لیپ ٹاپ آن کیا ، موصوف نے بھی اب دونوں کو ایک عدد ڈیٹنگ ایپ کا نوٹیفکیشن آیا جس میں دونوں چونکہ 21 سال کے تھے لہزا انکے کھاتے جڑ گئے۔ باتیں واتیں ہوئیں۔ پتہ لگا کہ لڑکا لے پالک ہے اپنے بوڑھے والدین کا مگر خوش ہے اپنی زندگی سے اپنے اصل والدین سے ملنے کا شوق پال رکھا ہے لڑکی کے والدین میں طلاق ہوچکی ہے والدہ اب اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتی ہیں ۔ لڑکی کا چھوٹا بھائی ہے مگر لڑکی کا دل چاہتا ہے اپنے والد اور والدہ کو دوبارہ ایک کردے کیونکہ تیرہ سال قبل اسکے والد کی محبوبہ نے ایک تصویر بھیجی جس پر والد انکاری رہے والدہ نت غصے میں آکر طلاق لے لی۔ گو سوتیلے والد اچھے انسان ہیں مگر لڑکی کے دل میں خواہش اپنے گھر کو مکمل دیکھنے کی ہے۔ خیر دونوں کو محبت ہوجاتی ہے اور پھر ایک دن ملنے کا قصد کرتے ہیں۔ دونوں مقام طے کرکے پہنچتے ہیں مگر مل نہیں پاتے ایک دوسرے پر بے وفائی کا الزام دھرتے ہیں اور پھر ملنے کی کوشش کرتے ہیں پھر نہیں مل پاتے ۔ لڑتے لڑتے انکشاف ہوتا ہے لڑکا تو 2009 میں 21 سال کا ہے جبکہ لڑکی 2024 میں 21 سال کی ہے۔ اب اس انکشاف کے بعد پہلا کام لڑکی یہی کرتی ہے کہ لڑکے کو کہتی یے میرے والدین کی طلاق رکوائو۔ کیا لڑکا طلاق رکوا پائے گا کیا لڑکی 2024 میں اپنے بڈھے بوائے فرینڈ سے مل پائے گی؟ کیا پیارا لڑکا 38 سال کی عمر میں بھی پیارا لگے گا؟ جاننے کیلئے دیکھے فلپینی فلم ۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
بیویوں کیلئے
جھگڑالو بد کردار شوہر سے طلاق لے لو اچھا شریف انسان بدلے میں ملے گا۔
شوہروں کیلئے۔
بیوی بچوں کےخرچوں سے بچو شادی کرنے کی غلطی کر بیٹھے ہو تو طلاق دو پھر جی بھر کر رنگ رلیاں منائو بچوں کا کیا ہے بڑے ہو کر خود مل لیا کریں گے اور ان پر خرچہ بھی نہیں آئے گا۔
بے اولاد مردوں کیلئے
گاڑی خریدو کم قیمت پر اور جس کم عمر لڑکے سے گاڑی لو اسی کی بتائی خاتون ڈھونڈ کر شادی کرلو۔ بیوی بچے سب مل جائیں گے موڈ بنے تو شادی بھی کرلینا۔
بڑی عمر کے بے اولاد جوڑوں کیلئے۔
اگر کوئی خاندان پانچ بچوں سمیت ڈوب رہا ہو تو انکا سب سے چھوٹا بچہ لے لو پیاراتو ہوگا آپ قبر میں پائوں لٹکائے بیٹھے ہوں گے اور وہ نوجوان آرام سے خدمت کروانا
چھوٹے بھائیوں کیلئے۔
بڑی بہنوں سے جتنا ہو سکے دور رہو نرا عذاب ہیں۔ اپنے بوائے فرینڈ کے چکروں میں تمہاری زندگی برباد کریں گے تجربوں میں سو ہو سکے تو اپنے سوتیلے والد سے راہ و رسم بڑھائو آخر انکا کاروبار کس کے کام آئے گا؟
گمے ہوئے بھائیوں کیلئے۔
اپنے بھائی ڈھونڈو کیا پتہ کل ہی جائیں بھائی تو بھائی بھائی کی محبوبہ بھی مل سکتی ہے۔
21سالہ لڑکوں فلپینی کیلئے
جس دن شہاب ثاقب گرنا ہو اس دن ضرور آسمان تاڑنا۔ کیا پتہ تمہاری ملاقات تیرہ سال بعد 21 سال کی لڑکی سے ہوجائے۔ اس سے دو فائدے ہیں ایک تو لڑکی پٹ گئ تو بھلے تم 38 سال کے ہو چکے ہو 21 سال کی لڑکی آرام سے مل جائیں گی تم دوبارہ جوان محسوس کروگے۔
پاکستانی لڑکوں کو اتنا تردد کرنے کی ضرورت نہیں چالیس سال کی عمر میں بھی 21 کیا سترہ سالہ بچی ڈھونڈ دیں گی بس اپنی اماں پر شادی کا معاملہ چھوڑ دو۔
21 سالہ لڑکیوں کیلئے۔
بہنوں شہاب ثاقب سے دور رہنا۔ خاص کر انٹرنیٹ مت استعمال کرنا آسمان میں کسی بھی کھلبلی کے وقت۔تم نے اپنے لیئے 21 سالہ لڑکا ڈھونڈنا ہے ملنا تمہیں وہ 38 سال کی عمر میں ہے۔ اب اسکا ایک فائدہ ہے انکل سیٹل ہوں گے تو ٹھاٹ سے زندگی گزارنا ایک نقصان ہے انکل ہی بن چکا ہوگا بوائے فرینڈ ۔
پاکستانی لڑکیوں تم لوگ ایسا موقع ضرور ڈھونڈنا کیونکہ اماں ابا نے تمہارے لیئے انکل ہی ڈھونڈنا ہے سو انٹرنیٹ پر کوشش کرلو کیا پتہ قسمت یاوری کر جائے ہم عمر مل ہی جائے۔
ذاتئ رائے۔
بڑی ہی کوئی معصوم فلم تھی۔ لڑکا اتنا پیارا کہ حیرت ہوئی اس کوجی لڑکی میں پسند کیا آرہا پھر سوچا پیسے مل رہے ہیں اسے بھئ ۔خیر بہت دلچسپ اور تیز چلنے والی کہانی نہیں ہے مگر ایک دفعہ بیٹھ کر دیکھنے میں حرج بھی نہیں اگر لڑکا اتنا پیارا ہو تو۔ کوئی گھٹیا منظر نہیں سادہ سی منظر کشی اور دیکھ کر حیرت ہوئی کہ فلپین میں تیرہ سال قبل بھی وہ سب ٹیکنالوجیز سب کی دسترس میں تھیں جو ہمیں آج بھی میسر نہیں۔ حق ہاہ۔ ایسے بھی ممالک ہیں دنیا میں۔ ایک الجھن بھی آئی۔ کورین چینی جاپانیوں کے برعکس انگریزی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ہماری طرح کیونکہ سابق برطانوی راج کی باقیات ہیں فلپائنی بھی۔ مگر پھر بھی ہم سے آگے ہی تھے۔
Desi kimchi ratings: 4/5
دیکھ لو تم سب بھی اگر نیٹ فلیکس ہے تو۔