Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

amazing deals for Russia available on amazon
Menu
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?

Business proposal kdrama urdu review

Posted on May 13, 2022October 9, 2022 by Desi Kimchi


یہ بھی دیکھا۔ روم کوم کے ڈرامہ انڈین لکھاریوں سے لکھواکر پاکستانی اداکاروں سے اداکاری کروائی جائے تو ایسا ڈرامہ بنے گا۔
کہانی گھسی پٹی بکواس سی ہے۔مگر خوش شکل اداکاروں کی اچھی اداکاری کی وجہ سے دیکھ لو۔
کہانی ہے امیر زادوں کے بچکانہ مسلئوں اور غریب زادوں کی لاٹری کھلنے کی۔
ہیروئن کی ایک امیر زادی دوست ہے جسکا رشتہ آیا ہے۔ وہ پیسوں کا لالچ دے کر اپنی غریب سہیلی کو اس لڑکے سے ملنے بھیج دیتی ہے۔ یہ لڑکاہیرو ہے امیر کبیر مگر بد دماغ ہے۔ ہیروئن اپنے آپ کو لوفر سا ثابت کرتی ہے تاکہ ہیرو اسکو ناپسند کرے۔ دیومالائی اتفاق کہ ہیرو کو یہ لوفر لڑکی پسند آجاتئ ہے۔ اب ہیروئن پر انکشاف ہوتا ہے کہ ہیرو تو دراصل اسی کمپنی کا مالک ہے جس میں وہ ملازمت کرتی ہے۔ اب خوامخواہ کے ڈرنے اپنی شناخت چھپانے اوربونگیاں مارنے میں آدھی قسطیں گزاردیتی ہے۔ ہیرو کا ایک وجیہہ و غریب دوست ہے جسکو ہیروئن کی امیر زادی سہیلی پسند کرلیتی ہے یوں دونوں غریبوں کا بھلا ہو جاتا ہے۔۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔۔
غریبوں کیلئے۔
امیروں سے دوستی کرو امیروں کے دوست آپ پر مر مٹیں گے۔ پھر چاہے آپ زبردستی انکے گلے پڑ جائیں یا جوتی اٹھا کر سر پر دے ماریں وہ آپ کی خوبیاں ڈھونڈنے میں چھے قسطیں لگا کر آپ سے شادی کر لیں گے۔۔
امیروں کیلئے۔۔
بھئی غریبوں سے دو ررہو۔ خاص کر دوستی تو بالکل نہ۔کرو۔ کسی غریب سے دوستی کروگے تو وہ تمہارے امیر رشتے ہڑپ لے گا۔
دادا جان کیلئے۔۔
قبر میں پائوں لٹکا کے بیٹھے ہوں تو اندر کود جائیں۔۔ بجائے اپنے پوتے کی شادی کا ارمان پالنے کے۔ پوتے کی بہو آپکو شدید ضرورت ہوگی بیت الخلا جانے کی تو یا تو بیت الخلا میں گھس کے بیٹھ کر آپکے صبر کا امتحان لے گی یا دروازہ آپکی ناک پر بجا کر آپکو پانی دے بھرے ٹب پر گرا دے گی۔ اب چاہے آپ فارغ ہوئے ہوں نا ہوئے ہوں آپ گیلے ہی نظر آئیں گے۔
معاون اداکاروں کیلئے۔۔
بھی ہمیشہ اچھی والی لمبی سی انڈر ویئر پہنو۔ غلط مطلب نہ لینا بھئ۔ اچھا لے بھی لو۔ کیا فرق پڑتا خیر۔ گیلے دادا جان کو پینٹ دینی پڑ سکتی ہے اسلیئے کہا۔۔
سائیڈ ہیرو کیلئے۔
بھیا دوستی کو دوستی رکھو۔ مگر دوستی کو اتنی ہی دوستی رکھو کہ دوستی خطرے میں نہ پڑے اور اگر دوستی خطرے میں پڑ ہی جائے تو پڑا رہنے دو بلکہ اپنی معشوقہ کو بھی دوستی تک ہی رکھو۔ انشا اللہ سنگل مروگے
آپ سب کیلئے۔
ڈرامے سے کوئی سبق نہ لینا بھئ۔ ایسا اصل زندگی میں نہیں ہوتا کہ آپ کسی کے سر پر جوتا ماریں اور وہ آپ پر مرمٹے۔آپ کسی کو کاکروچ مارنے بلائیں اور وہ آپ پر مرمٹے آپ کسی کے ساتھ کام کریں تو وہ بھی ویسے ہی آپ پر مرمٹے۔۔ اس ڈرامے کا نام بزنس پرپوزل کی بجائے آئو مرمٹیں ہونا چاہیئے تھا۔
آخری بات یار آہن ہیو سوپ کی نام جو ہیوک سے شکل تو ملتی ہے اداکاری بھی ملا لینی چاہیئے۔ ٹوینٹی فور ٹوئینٹی ون میں جتنا تاثرات میں نام جو ہیوک نے کمال دکھائے ہیں اتنی ہی بونگیاں مار گیا ہے آہن ہیو سوپ ہر جگہ غیر ضروری تاثرات دینے کے چکر میں۔۔
Desi Kimchi Ratings: 3/5

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
©2025 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version