Twinkiling watermelon
اف مجھے مزا آرہا ہے اس ڈرامے کو دیکھتے ہوئے جس طرح کہانی بل کھا رہی ہے واہ اس قسط میں سب کچھ الٹ پلٹ ہو چکا ہے اور میرا اندازہ ہے کہ ہیروئن جو ہیرو کے والد کی پہلی محبت تھئ دراصل کوئی اور ہے اور وہ بھی وقت کا سفر کرکے ماضی میں پہنچی ہے۔ اگر ایسا ہے تو یقینا اور مزا آنے والا ہے۔
ریئون کی مسکراہٹ اف بہت اعلی ہے اسکا پچھلا والا ڈرامہ جس میں جوزن دور کی کہانی تھی اتنا بورنگ تھا کہ مجھے پسند نہیں آیا ایک دو قسطوں کے بعد چھوڑ دیا مگر اس ڈرامے میں جب جب یہ مسکرایا ہے اسکے چہرے پر فلڈ لائٹس روشن ہوئی ہیں۔
اور ہیون ووک کا ویک ہیرو کلاس وم کے غصہ ور طاقتور لڑکے سے ٹوئنکلنگ واٹر میلن کا سادہ بونگا سا لڑکے والا بدلائو اف بہت اچھا اداکار ہے یہ ماننے والی بات ہے۔ دونوں بہت بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ زبردست
سیول ان ہا بہت اچھی اداکارہ ہے۔ اسٹرانگ وومن میں بہت معمولی سا کردار کرنے کے بعد اب جا کے اسکو شہرت ملنا شروع ہوئی یے اور یہ کافی محنت کرکے آئی ہوگی۔ ہیروئوں کو تنگ کرنے اور شرارت کرکے الٹے سیدھے منہ بنانے میں کہیں معمولی سی بھی بری یا اوور نہیں لگی۔ اسکی کامیابی یقینا محنت کا صلہ ہے ۔ اور دوسری گونگی لڑکی جو بنی ہے اسکا نام نہیں پتہ مگر وہ بھی اچھی اداکارہ ہے۔ خاموش اداکارہ جس کو دیکھ کر واقعی کسی ایبنارمیلیلٹی کا احساس ہو جاتا اس بات کا ثبوت ہے یہ بندی بھی جان مار رہی ہے اداکاری میں۔ ان چاروں نے مجھے چھے اقساط دکھوا دی ہیں اور میرا اس ڈرامے کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے تم میں سے کوئی نہیں دیکھ رہا تو دیکھو اچھا ہلکا پھلکا سا ڈرامہ ہے۔
ہاں جب سے ماضی میں گیا ہے میں اسکے گونگے والی بھائی کو بھی یاد کر رہی ہوں اتنا پیارا لڑکا رکھا ہے انہوں نے۔۔