The meg english review
Watched “The Meg” again yesterday. Oh, I must have some technical fault; I really like survival movies, especially if they involve whales or sharks. I’ve watched “Deep Blue Sea” countless times 🤧. So, when “The Meg” came up yesterday, I watched it again.
The story is about people who belong to the “bring it on” tribe, who love to dive deep into the ocean. They have built a large submarine lab underwater and observe sea creatures. The last time they reached a certain depth, there was an ice-like layer with such a low temperature that they had to return. They thought it wasn’t the ocean floor but a cloud, and they could go below it. So, they built a more advanced submarine and sent six or seven people down. The submarine indeed passed through the cloud-like layer and went further down. They hadn’t even fully rejoiced when something heavy hit their submarine, and everything turned upside down.
Now they don’t have much time; oxygen is leaking, and they will either drown or suffocate. To save them, only an expert could be sent. This expert was vacationing in Thailand. When approached, he initially refused, but when told that his ex-girlfriend was also drowning, he agreed to help. Watch the rest in the movie.
Lessons from the story:
– For ex-girlfriends: Always have at least one macho-type boyfriend, even if you break up later. He might come in handy in tough times.
– For rich uncles: Invest money where there’s hope of return. They just threw it into the ocean. If such uncles must spend on the sea, they should do it from the shore; otherwise, they might drown with their money.
– For scientists: Always have a Japanese team member. Koreans are similar, but in Japan, suicide is even celebrated as a festival. I wonder where all the people in Tokyo come from? Anyway, why keep a Japanese scientist? As a distraction, they are always ready to die, and even if someone comes to save them, they stay behind and sacrifice themselves to save everyone.
– For Chinese uncles: Keep such a blank expression that even your daughter can’t tell if you’re dying. What’s the benefit? No one will be sad to see you die. Besides this, I couldn’t find any other purpose for the uncle’s bad acting.
– For people bathing on the beach: With so many people on the beach, I doubt they were swimming in the sea water (if you know what i mean). If they screamed less, the shark or Megalodon would have run away holding its nose.
– For the heroine: Stay single even after marriage. Who knows, you might meet a macho man. She was upset with her husband, even though he gave her a lovely daughter who helped her mother find a new lover. With such children, parents should involve them in resolving disputes instead of kicking them out of the room. If divorced, they can find new relationships for their parents.
– For the macho hero: Life hasn’t been kind to him. He went bald, and his face got wrinkled from lifting heavy weights in the gym. But he wasn’t ready to be kind to himself either. Who goes underwater to save an ex-girlfriend? Use some common sense. And if there was a soft corner, he should have saved her and made a pair with her. He liked the one who kept taunting him and had to be saved from the shark. She was Chinese. For such people, there’s a saying, “Anu Manu Menu Vi Ginu” (Why? Just couldn’t think of another proverb).
– For the shark Megalodon: Sister, stay below. The desire to come up takes you up. This sister learned one thing right: eat humans where you see them. Wherever her teeth left a human, that wretch took her life. So, all shark and whale sisters, stay away from humans. When you see a two-legged creature, hide in the depths of the sea. They are deadly. And such small bites don’t even fill your stomach.
– For whale fish: You are killed thinking you are a shark. Stay away from sharks and those who kill sharks.
: Personal Opinion: It’s interesting. I’ve watched it twice now. I wonder why they aren’t making new shark-killing movies anymore. I want to watch them.
Desikimchi Ratings: 5/5
It is indeed fun.
کل دا میگ دوبارہ دیکھی۔ اف مجھ میں کوئی تکنیکی خرابی ہے سروائیول موویز کچھ ذیادہ ہی پسند ساتھ ہو اگر وہیل یا شارک کی کہانی تو لطف دوبالا۔ڈیپ بلو سی کتنی ہی دفعہ دیکھ چکی 🤧 اب کل میگ سامنے آگئ تو دوبارہ دیکھ ڈالی
کہانی ہے آ بیل مجھے مار والے قبیلے کے لوگوں کی جنہیں سمندر کی تہہ میں گھسنے کا شوق ہے۔ زیر سمندر بڑی سی سب میرین لیب بنا رکھی ہے اور دیکھتے ہیں سمندری جانور ۔۔۔ آخری بار جس تہہ تک پہنچے وہاں برف کی سی تہہ تھی جس میں درجہ حرارت اتنا کم تھا کہ انکوواپس آنا پڑا تو وہی والا کیڑا کآٹنےلگا یہ سمندر کی تہہ نہیں یقینا بادل ہے اسکے نیچے جا سکتے۔ تو دوبارہ مزید ترقی یافتہ سب میرین بنائی اور چھے سات لوگ بھیج دیئے نیچے۔ واقعی سب میرین اس دھواں نما بادل کی تہہ کو پار کرکے مزید نیچے پہنچ گئ۔ واقعی سمندر کی تہہ اور نیچے تھی۔یہاں پہنچ کر خوش بھی نہ ہوئے پوری طرح کہ کوئی بھاری بھرکم چیز ٹکرائی انکی سب میرین سے۔ سب تلپھٹ ہوگیا۔
اب انکے پاس ذیادہ وقت نہیں آکسیجن رس رہی ہے سب اندر ڈوب کر یا دم گھٹنے سے مرجائیں گے۔ تو انکو بچانے کسی ماہر کو ہی بھیجا جا سکتا۔ یہ ماہر صاحب تھائی لینڈ میں چھٹیاں منا رہے ۔ انکو لینے پہنچے تو صاف انکار کیا پھر جب بتایا گیا کہ انکی سابقہ محبوبہ بھی ڈوب رہی ہیں تو مدد کو تیار ہو گئے۔باقی فلم میں دیکھ لینا۔
کہانی سے سبق ملتے۔
سابقہ محبوبائوں کو۔
کم از کم ایک آدھ ماچو مین ٹائپ محبوب ضرور بنائو بھلے بعد میں تعلق ختم کرلینا ۔ مشکل وقت میں کام آسکتا۔
پیسے والے انکل کیلئے۔
پیسہ وہاں لگائوں جہاں سے واپسی کی امید ہو۔ انہوں نے تو سیدھا سمندر میں ڈبویا۔ ان جیسے انکلوں کو سمندر پر خرچ کرنا بھئ ہو تو ساحل پر کھڑے رہ کر کرنا چاہیئے ورنہ ٹانگیں سر منہ پورا دھڑ بس ہاتھ چھوڑ کر پیسے سمیت ڈوب مرتے ہیں۔
سائنسدانوں کیلئے۔
اپنی ٹیم میں ایک جاپانی ضرور رکھو۔ ویسے تو کورین بھی اسی فطرت کے ہوتے لیکن جاپان میں تو خودکشی کو تہوار کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ ویسے مجھے حیرت پھر ٹوکیو میں لوگ کہاں سے ابل ابل کر باہر نکلتے؟ خیر کیوں جاپانئ سائنسدان رکھیں۔ نظر بٹو کے طو رپر انکو زندگئ سے شغف نہیں ہوتا ہر وقت مرنے کو تیار رہتے یہاں تک کے کوئی الو کا پٹھا انکو بچانے پہنچ بھی جائے تو جان کر سب سے آخر میں پیچھے رہ جاتے اور خودکشی کرکے سب کو بچا بھی لیتے۔
چینی انکل کیلئے۔
اتنے سپاٹ تاثرات جمائے رکھو کہ بیٹی بھی نہ پہچان سکے کہ مرنے لگے ہیں۔ اس سے فائدہ کیا ہوگا؟ انکو مرتےدیکھنے کا دکھ نہیں ہوگا سوائے اس فائدے کے انکل کی بری اداکاری کا مجھے اور کوئی مقصد سمجھ نہ آیا۔
ساحل پر نہاتے لوگوں کیلئے۔
جتنے اس ساحل پر لوگ تھے مجھے شک کہ یہ سمندر کے پانی میں نہیں تیر رہے تھے۔ چیخیں کم مارتے تو شارک بلکہ میگلیٹن نے خود ناک بند کرکے واپس بھاگ جانا تھا۔
ہیروئن کیلئے۔
سنگل رہو شادی کے بعد بھی۔ کیا خبر کوئی ماچو مین ٹکر جائے۔ یہ جانے کیوں اپنے میاں سے خفا تھیں حالانکہ انکے میاں نے انکو بیٹی کی صورت ایسا پیارا تحفہ دیا کہ اپنی اماں کے لیئے خود انکل پٹاتی رہی۔ اور بنا بنایا محبوب ماں کو دے ڈالا۔ایسی اولادیں ہوں تو والدین جھگڑوں میں انکو کمروں سے نکالنے کے بجائے بیچ بٹھا کر ان سے تصفیہ کروا لیں نہیں تو طلاق کے بعد ان سے اپنے لیئے نئے رشتے ڈھونڈوا لیں۔
ہیروئن کو سب سے بڑا سبق ملتا۔شادی کرو تاکہ طلاق کی صورت اولاد پاس ہو جو دوسرئ شادی کرواسکے۔
ماچو مین ہیرو کیلئے۔
زندگی نے اسکے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ گنجا کردیا جو تھوڑی بہت شکل تھی وہ بھاری مشیںنیں جم میں اٹھانے کے باعث سلوٹ زدہ ہوگئ۔ لیکن یہ خود بھی اپنے ساتھ اچھا کرنے کو تیار نہ تھے۔ منوں پانی تلے کون سابقہ محبوبہ کو بچانے پہنچتا؟ مطلب کوئی عقل کو ہاتھ مارو۔ اور چلو کوئی نرم گوشہ زمین محبت کی نرم کونپل پھوٹ رہی تھی تو بچا کر اسی سے جوڑا بنالینا تھا۔ پسند آئی جو انکو اٹھتے بیٹھتے طعنے مارتی رہی کوستی رہی جس کو شارک کے منہ سے بچانے جانا پڑا جو ذرا ذہن بٹے سیدھا شارک سے گلے ملنے پہنچ جاتی۔تھی بھئ چینی ایسے لوگوں کیلئے کہا جاتا انو منو مینوں وی گنو
کیوں؟ ایویں اور کوئی محاورہ ذہن میں نہ آیا
شارک میگلیٹن کیلئے۔
بہن نیچے رہو اوپر آنے کی خواہش اوپر لے جاتی ہے۔ ان بہن نے بس ایک چیز درست سیکھی۔انسان دیکھو وہیں کھاجائو۔ جہاں جس انسان کو اسکے دانتوں نے چھوڑا وہاں وہ منحوس اسکی جان لے گیا۔سو تمام شارک بہنوں اور وہئل بہنوں انسانوں سے دور بھاگو جہاں دو ٹانگوں والی مخلوق دیکھو سمندر کی تہوں میں جا چھپو۔ یہ جانلیوا مخلوق ہے۔ اوپر سے اتنے چھوٹے لقمے سے پیٹ بھی نہیں بھرنا۔
وہیل مچھلیوں کیلئے۔
تم مظلوم شارک سمجھ کر ماری جاتی ہو شارک سے بھی دور رہو اور شارک کو مارنے والوں سے بھی۔
ذاتئ رائے۔
دلچسپ ہے۔دو مرتبہ دیکھ چکی اب جانے کیوں شارک مارنے والی فلمیں نئی کیوں نہیں بنا رہے۔ مجھے دیکھنی ہیں۔
Desikimchi ratings: 5/5
ہے تو مزے کی۔