wretches
یہ فلم دیکھی۔ یہ ان بہت سی فلموں میں سے ایک ہے جسے دیکھ کر میں نے سوچا کیوں دیکھی۔ ویسے اسے دیکھ کر ایسا بھی لگا پہلے بھی دیکھ رکھی ہے۔ دیجا وو والی بات نہیں یہ کہانی ہی اتنی گھسی پٹی ہے۔ایک عدد پٹنے والا ہائی اسکولر ہے جسے اسکے کلاس فیلو ٹھیک ٹھاک ذلیل و خوار کرتے ہیں۔ اسکا کمینہ کلاس فیلو ایک لڑکی دکھاتا ہے اسے کہ اسکے بار ے میں سب معلومات لیکر دو۔یہ معلومات لینے جاتا ہے دل دے کر آجاتا ہے۔ وہ لڑکی اسکے ساتھ دوستی کرلیتی ہے اعتبار کرلیتی ہے۔ کمینے لڑکے کی نیت میں فتور ہے۔ یہ اس لڑکے کو مجبور کرتا ہے کہ اپنی سالگرہ منائو اس لڑکی کے ساتھ بہانہ کرو کہ میں اکیلا ہوں وغیرہ۔ یہ اپنے دوست بنا کر اب کمینوں کو لیکر جاتا ہے اسکے گھر۔ کمینہ لڑکا اس لڑکی کا ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس لڑکے کو ڈرا کر بھگا دیتا ہے۔ اب اس لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کی ہے۔ مگر وہ نہیں جانتی کہ لڑکے کون تھے۔ یہ ہیرو والا لڑکا مجرم ہے یا نہیں۔ اب یہ لڑکا سخت شرمندہ ہے اس لڑکی سے نظر نہیں ملا پاتا اور بدلہ لینے کی ٹھان لیتاہے
کہانی سے سبق ملتے ہیں
۔سب سے ذیادہ کمینے لڑکوں کو
۔اپنے کمینے دوستوں کو مت بتائو کونسی لڑکی پسند ہے۔ کیونکہ آپ کمینے ہیں تو دوست بھی تو کمینے ہی ہوں گے۔ کمینے لڑکے کے دوستوں کیلئے۔کمینے بنو مگر کمینے لڑکے سے ذیادہ کمینے نہیں بن سکتے کیونکہ وہ تو تمہارا دوست ہے تم سے ذیادہ ہی کمینہ ہوگا۔
۔کمینے لڑکوں کے گروہ کے لڑکوں کیلئے
۔چونکہ تم لوگ نہ ولن ہو نا ہی ہیرو تو کمینگیاں دوسروں کی ہوں گی پٹنے مارنے کا ذمہ تم لوگ اپنے سر لیکر فالتو میں فوٹیج کھائو گے۔ ویسے ایسے فوٹیج کھاتے کئی مختصر کردار والے لوگوں کو بعد میں اہم کردار بھی ملے ہیں۔ سو لگے رہو کیونکہ پیارے تو یہ بھی کم نہیں۔
ہیروئن کیلئے
۔ایک تو یہ سمجھ نہیں آتی مجھے کہ کیسی لڑکیاں ہوتی ہیں وہ جنہیں یہ پتہ نہ ہو وہ لڑکیاں ہیں۔ مطلب پیدائشی لڑکی ہیں اور پھر بھی دنیا میں رہ کر نہیں پتہ لڑکیوں کی زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی۔ یہ خوابوں کی دنیا میں گم۔ مستقل آگے پیچھے ایک شکل کا لڑکا دیکھ کر بھی اسکو پتہ نہ لگا کہ اگلا تمہارا تعاقب کر رہا ہے۔ اوپر سے کم گو ہونا لڑکیوں کی خوبی سمجھی جاتئ ہے۔ کم گو لڑکا یاتو حد سے ذیادہ کمینہ ہوگایا کمینوں کے ہاتھوں ذلیل ہوتا ہوگا۔ ایسے دونوں طرح کے لڑکوں سے دور رہو۔ ایک سے بچ کر رہنا پڑتا ہے دوسرا بچا نہیں سکتا کبھی تمہیں کسی مشکل میں۔
ہیرو کیلیئے
۔اگر اسکول کے لڑکے تنگ کرتے ہیں روز اسکول سے آنکھ ناک منہ سجا کر گھر آتے ہو تو ان لڑکوں کی پسند کی لڑکی ڈھونڈو۔ اس لڑکی کو پٹائو۔ اب ان کمینے لڑکوں کو اس لڑکی کو نقصان پہنچانے دو۔ اب تمہاری غیرت جاگے گی۔ ہمت بھی آئے گی اور لڑکی کے پیچھے تم ان لڑکوں کی ناک منہ پھوڑنے کو تیار ہو جائو گے۔ بس لڑکی کو پتہ نہ لگنے دینا اس منصوبے ورنہ آخر میں عزت نفس ، ہمت، طاقت سب ہوگی بس سہیلی کوئی نئی بنانی پڑے گی۔
موصوف اتنا ذلیل ہوئے اتنا پٹے ایک مرتبہ بھی نہ پلٹ کر حملہ کیا نا ہی برامانا۔ اپنا نصیب سمجھ کر خوار ہوتے رہے۔ دو ایک بار تو میرا دل کیا فلم میں گھس کر اسکو بچائوں مگر کمینے والے لڑکے کو مارتی نا میں بھی۔ لی ای کیونگ پسند ہی بہت مجھے۔ یار اسکو ہیرو لو نا ہمیشہ کمینے یا مزاحیہ کردار ملتے اسے
ذاتی رائے۔
دیکھ لو حالانکہ اس تبصرے کے بعد دیکھنے کا دل نہیں کرے گا۔ مجھے ویسے نا ہیرو پسند نہ ہیروئن کوئی خاص پسند بس ولن پسند۔ سارے ولن پیارے ہیں اس میں۔
Desi Kimchi ratings: 2/5
اور میرے پسندیدہ اوپا کو سائیڈ رول دو میں ریٹنگ کم کردوں گی۔