Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

amazing deals for Russia available on amazon
Menu
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?

IU and Hotel Del Luna

Posted on June 26, 2022September 29, 2022 by Desi Kimchi

آئی یواور ہوٹل ڈیل لونا
ہوٹل ڈیل لونا اس وقت کوریا کا ہائی ریٹڈ ڈرامہ ہے وہیں یہ ڈرامہ ٹھیک ٹھاک مہنگا ہے اس ڈرامے میں منظر کشی کیلئے ایک سے ایک قیمتی اور خوبصورت اشیاء استعمال کی گئ ہیں۔ہوٹل ڈیل لونا نہایت پرتعیش ہوٹل ہوتا ہے جس کی سجاوٹ اور ملازمین کے رکھ رکھائو سے کسی طور وہ پانچ ستارہ ہوٹلوں سے کم نہیں ۔ نیز دیو مالائی کہانی ہونے کے باعث اس میں بے تحاشہ خوبصورت و حقیقت سے قریب ترگرافکس کا استعمال کیا گیا ہے اس ڈرامے کا مختصر تعارف اسی بلاگ پر موجود ہے اور تفصیلی تبصرہ ڈرامے کے اختتام پر پیش کیا جائے گا آج بات کرتے ہیں آئی یو کی۔ اس ڈرامے میں آئی یو کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جس نے مشکل زندگی گزاری اوپر سے اسکے ایک گناہ کی سزا کے طور پر امر بھی کر دیا گیا نتیجتا وہ ہزار سال سے زندہ ہے۔ اس ہزار سال کی عکاسی کیلئے آئی یو کی آرائش و زیبائش کا خوب خیال رکھا گیا ہے۔ نہایت غربت جھیل کر اسے نفرت ہوچلی ہے غربت سے اور وقت بتانے کیلئے اسکا مشغلہ خریداری ہے۔ مہنگے لباس و زیورات اسکی کمزوری ہیں ۔ موقعے کی مناسبت سے خوب سنگھار کرنا اسے خوب آتا ہے۔ اسکا دوسرا شوق مہنگی گاڑیاں خریدنا ہے ۔ گاڑیاں بھی ایک سے ایک استعمال ہوئی ہیں مگر آئی یو کے لباس کی کیا بات ہے۔ ہر ہر انداز ہر ہر لباس کیا خوب جچا ہے۔ ماننے کی بات ہے کہ خوب جامہ زیب ہے آئی یو۔ اسکا اس سال کے شروع میں ہی ڈرامہ آیا تھا مائی آہجوشی جس میں انتہا کی غربت سہہ کر میلے پرانے لباس میں گھومتی تھی۔ اور اب یہ ڈرامہ بالکل الٹ ۔ اور دونوں ہی ڈراموں میں آئی یو نے کیا خوب نبھایا ہے کردار۔ غریب لگتی تھی تو کیا غربت جھلکتی تھی چہرے کے تاثرات سے اب امیر بنی ہے تو کیا امارت رعب اور تفاخر جھلکتا ہے ۔ زیل میں کچھ تصاویر ہیں جو آئی یو کی بے پناہ حسن اور تمکنت کے امتزاج کی کیا خوبصورت عکاس ہیں۔ ابھی اس ڈرامے کی 10 اقساط ہو چکی ہیں اب تک کی کہانی میں ہر ہر قسط میں آئی نے ایک مرتبہ تو ضرور چونکایا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس ڈرامے کی کہانی آئی یو کے گرد گھومتی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ ہیرو کا کرداز ایکدم سادہ ہے جبکہ آئی یو کا کردار اتنے اتار چڑھائو سے گزرتا ہے کہ اگر آئی یو کی اداکاری کمزور پڑتی ہے تو ڈرامے کا حسن جاتا رہے گا

by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans
دھوپ سینکتے ہوئے بھی خوب انداز سے نگوں جڑی بندوق تک دیکھنے کے قابل ہیں یہ تصاویر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
©2025 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version