جمع تقسیم دیکھا۔
ما شااللہ سے کیا خوب ڈرامہ ۔۔۔ تھا پہلے پانچ منٹ تک۔
پہلے پانچ منٹ اور امیدیں
کہانی شروع ہوتئ ہے ایک لڑکے اور لڑکی سے جو ریستوران میں ملاقات کر رہے ہیں مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ لڑکی باہر نکل کر گلاس لفٹ میں کھڑے ہو کر لڑکے کا ہاتھ مانگتی ہے۔ شیشے کا دروازہ بند ہوتا ہے لفٹ اوپر جاتی ہے لڑکا بھاگ بھاگ کر سیڑھیاں چڑھ کر اوپر پہنچتا ہے لڑکئ پیچھے سے آکر اسکو متوجہ کرتی ہے اور لڑکا بانچھیں چیر کر ہاں میں جواب دیتا ہے
دلچسپ نیا اچھوتا ڈرامہ بس یہیں تک رہا۔
منت مراد ڈرامے کی جھلک
اب کہانی ہے منت مراد ڈرامے کی جس میں تھوڑا سا تڑکا دیا ہے کچھ ادھر ادھر سے اٹھائی کہانیوں کا، دو درجن ڈراموں کی جنسی ہراسانی وہ بھی گھر کے کسی فرد کے ہاتھوں پریشان لڑکی کی کہانی ڈالی ہے، دو بھائیوں اور انکی بیویوں کے تعلقات جس میں ایک بھائی اور ایک بھائی کی بیوی سادہ معصوم ہیں اور ایک بھائی اور ایک بھائی کی بیوی چالاک عیار شاطر ہے۔ انکے بچے بھی والدین پر پڑے ہیں چالاک ماں باپ کے چالاک و کمینے اور سادہ ماں باپ کے سادہ معصوم۔ جی اس میں پوری پوری جھلک حال ہی میں مشہور ہونے والے ڈرامے پرورش کی بھی آرہی ہے اور دیگر گھریلو ڈراموں کی بھی۔
کہانی کا خلاصہ /کرداروں کی تقسیم
ایک جدیدیت پسند گھرانے کی اکلوتی لڑکی جسکے والدین خوب پڑھے لکھے سمجھدار ہیں اس نے خود اپنے لیئے لڑکا پسند کیا اب حصہ بنے گی ایک قدامت پرست گھرانے کا جس میں دو بھائی اپنے بچوں اور ساس سسر اور ایک عدد نند جو کہ شادی شدہ ہر اتوار کو میکے آتی ہے کل ملا کر تیرہ افراد ایک گھر میں رہتے ہیں اور کم پڑھے لکھے لوگ ہیں ۔
پرانے اور موجودہ ڈراموں کی مماثلت
یہ ڈرامہ دیکھ لیا تو کم از کم بیس پچیس پاکستانی ڈرامے دیکھ لیئے کیونکہ دیگر بیس پچیس ڈراموں سے چیدہ چیدہ موضوعات و کردار لیکر کر اس ڈرامے میں گھوٹا لگادیا ہے۔
یعنی جمع کیا ہے سارے مصالحہ موضوعات کو اور انکو دو درجن کرداروں میں * تقسیم* کردیا ہے۔
سو اس متنجن کو 2025 کا نیا ڈرامہ سمجھ کر دیکھنے والو مجھے ہمدردی ہے تم سب سے۔
Desi kimchi ratings: 0000/5
اگر آپ نے بھی یہ متنجن دیکھا ہے تو کمنٹس میں اپنی Desi Kimchi ریٹنگ ضرور دیں۔ بکواس یا بہترین؟ فیصلہ آپ کا!