Site icon Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Jin Ki Shaadi Unki Shaadi DramaShamoon Abbasi’s claim over drama full details

جن کی شادی ان کی شادی ڈرامے کی تحریر اور پاکستان میں لکھاریوں کے حقوق کا استحصال

جن کی شادی انکی شادی ڈرامے کی تعریف میں بلاگ لکھا تھا میں نے مگر تب مجھے اس حقیقت کا ادراک

نہیں تھا کہ دراصل اس ڈرامے کو شمعون عباسی نے لکھا یے کیونکہ ڈرامہ میں معاونین کے ناموں میں ڈرامہ نگار تحریر کے نام پر سید نبیل کا نام آتا ہے۔۔۔
سید نبیل بہت پرانے اداکار ہدایت کاراور مصنف ہیں لیکن انکا کوئی پراجیکٹ سوائے اسکے کہ وہ بلبلے میں مزاحیہ کردار میں نظر آتے رہے ہیں مجھے یاد نہیں۔
یقینا شمعون عباسی کا ذہن انکا لکھنے کا انداز اس ڈرامہ سیریل کی مقبولیت کا باعث بنا ہے مگر یہ کم ظرفی اور کمینگی کی انتہا ہے کہ آپ کسی کے لکھے کرداروں کہانی کو خود دھڑلے سے استعمال کریں اور اسکا نام حرف غلط کی طرح معاونین میں سے بھی نکال دیں۔ یہ یقینا ذیادتی ہے۔
مجھے افسوس ہے پاکستان میں لکھاریوں ڈرامہ نگاروں کی تخلیق کی کوئی حیثیت نہیں کچھ عرصہ قبل ردا بلال نے یہی شکایت ایک چینل کے متعلق کی اور ایک پروگرام میں مشہور اداکار اور لکھاری محمد احمد
جنہیں شائد آپ ددو ہینڈسم کے نام سے بھی جانتے ہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کانٹریکٹ میں لکھا ہوتا ہے یہ اسکرپٹ ہم نے لے لیا ہم اس میں من مرضی تبدیلیاں کرسکتے ہیں ( کیوں بھئ؟ اتنے علامہ ہو خود لکھ لو) تو ایک لکھاری کی حیثیت سے میرا ہی میرے لکھے پر حق ختم ہوجاتا ہے۔
یہ ذیادتی کی انتہا ہے۔ ہم سب جانتے کتنے غیر پیشہ ور اور جاہل لوگ میڈیا کا حصہ ہیں وہ آپ آجکے ڈرامے کی بربادی کو مدنظر رکھ کر سمجھ سکتے ہیں اور وہ اس طرح استحصال کرلیتے ہیں لکھاریوں کا کیوں؟
اور اس استحصال کا شکار میں بھی ہوچکی ہوں کہ میرے ون لائنر پر کسی اور سے کام کروایا گیا خیر خدا پوچھے انکو۔۔
ایک مغرب ہے کہ جے کے رولنگ کہتی ہے کہ میری فلم ہیری پوٹر میں سب برطانوی اداکار ہوں ایک بھی امریکی نہ ہو تو اسکی خواہش کا احترام کرتے ساری کاسٹ بدل دی جاتئ ہے اور ایک ہم ہیں۔۔۔۔

> » Home » Pakistani celebrities » Jin Ki Shaadi Unki Shaadi DramaShamoon Abbasi’s claim over drama full details

Exit mobile version