Kairos is a new, thrilling and suspenseful mythical drama of 2020. I have watched it, and so far, two one-hour episodes have been released. All dramas of 2020 seem to revolve around mythical themes, time travel, or parallel worlds. This is the fourth drama of this specific genre that I have been watching in 2020. I first watched The King: Eternal Monarch, then Alice, followed by 18 Again, which is ongoing and I am really enjoying. And now, Kairos. Except for 18 Again, the other two dramas disappointed me after the 12th episode, and I disagreed with their endings. Now, let’s see how Kairos turns out.
Kairos is a Greek word meaning a decisive moment. It would be pronounced as Kai-rohs if we follow the original accent. The hero is the villain from My Love from the Star, and the heroine is the zombie from Korean Odyssey.
This girl seems to be stuck with monotonous roles. In this drama, they have given her a boy cut, making her look quite unattractive. This hairstyle doesn’t suit her at all. Anyway, the story is new, different, and a bit strange.
The story revolves around the family of a manager of a famous company, who is a very hardworking man, leading to his wife and daughter being neglected. But he loves them very much. He witnessed an earthquake 19 years ago, which causes him frequent nightmares. But this isn’t the story. The story starts at his business event, where his wife plays the violin. He is sitting with his other friends, while his daughter is sitting with her nanny. Suddenly, the daughter gets up and leaves. The nanny and parents search for her but she is nowhere to be found.
The heroine is a poor hardworking girl whose mother has a heart condition. She is working day and night to save money for her treatment and is also waiting for a heart donor for her. The heroine happens to meet the child who came to her shop to buy ice cream. The child left the shop without buying ice cream but the child was cute, so she remembered her.
She gets a call from the hospital informing her about a heart donor. She takes her mother to the hospital joyfully but due to her mother’s coughing and chest congestion, the operation cannot be performed, and the heart donor is given to another patient. Disappointed and sad, she returns home, leaving her mother in the hospital, but in the chaos, she loses her phone. Using her mother’s phone, she contacts her number and the call is answered by the company manager, who is worried about his missing daughter.
The heroine thinks he is a thief and he pleads with her not to trouble him as he is already distressed. The heroine, while thinking he is a thief, recognizes the child and not only tells him that she has seen her but also helps by putting up missing posters for the child. The hero calls her to meet at a specific place but they cannot find each other. They can only communicate at 10:33 PM each day via messages or calls.
The story is confusing, and it is not clear why the hero gets the heroine’s call or why he has her phone. Meanwhile, both of them face immense grief. The next day, the heroine goes to the hospital to discover that her mother has left without informing anyone. In the effort to find her mother, she loses all her savings by being deceived by her friend.
The hero receives a courier with his daughter’s finger cut off by the kidnappers. The police, after investigation, regretfully inform him that there is a high possibility that his daughter was killed and only her finger was cut off from her corpse. His wife faints upon hearing this, and he is driven mad with grief but his ordeal isn’t over yet. His wife jumps into the river and drowns herself. A helpless man whose only daughter and wife are missing or dead, without even finding their bodies, is about to commit suicide when he receives a message from the heroine.
Now the story starts to make sense. But what is it? Watch it yourself. Telling you would spoil the fun of watching the episodes.
Desi kimchi ratings:4/5
کھائے روس 2020 کا نیا تجسس سنسنی خیزی سے بھرپور ایک اور دیو مالائی کہانی ہے ۔یہ ڈرامہ میں نے دیکھا اب تک دو ایک ایک گھنٹے والی اقساط آچکی ہیں۔ 2020 کے سب ہی ڈرامے تقریبا دیو مالائی ، وقت کے سفر یا دو متوازی دنیائوں کے موضوعات کے گرد گھوم رہے ہیں۔یہ لگاتار چوتھا ڈرامہ ہوگا جو میں مخصوص صنف کا دیکھ رہی ہوں 2020 میں ہی نمائش کیا جانے والا۔پہلے کنگ دا ایٹرنل مونارک دیکھا پھر ایلیس پھر ایٹین اگین یہ والا جاری ہے اور مجھے دل سے پسند آیا ہوا ہے اور اب یہ کائروس۔ ایٹین اگین کے سوا باقی دونوں ڈراموں نے مجھے مایوس کیا 12 اقساط کے بعد اور مجھے ان دونوں کے انجام سے اختلاف رہا اب دیکھتے ہیں کائروس کیسا ثابت ہوتا ہے۔
کائروس یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی فیصلہ کن لمحے کے ہیں۔ اسکو کھائے روس کہا جائے گا اگر اصل لب و لہجے کی نقل کریں۔ ہیرو ہے مائی لو فرام اسٹار کا ولن ، ہیروئن ہے کورین اوڈیسی کی ذومبی ۔
ایک تو یہ لڑکی یکسانیت بھرے کرداروں کی شکار ہے۔ بس اس ڈرامے میں اسکو بوائے کٹ دے کر بس بد صورت سا بنا ڈالا ہے۔
اس پر بالکل یہ بالوں کا انداز نہیں جچ رہا۔
خیر کہانی ہے نئی مختلف تھوڑی عجیب سی۔
ایک مشہور کمپنی کے منتظم کا گھرانہ ہے جو بہت کام کاجو آدمی ہے جسکی وجہ سے بیوی بیٹی نظر انداز ہو جاتی ہیں۔ مگر یہ ان سے بہت پیار کرتا ہے۔ 19 سال قبل ایک زلزلہ اس نےدیکھا جسکی وجہ سے اکثر ڈرائونے خواب دیکھتا ہے۔مگر کہانی یہ نہیں ۔کہانی شروع ہوتی ہے اسکی کاروباری تقریب میں جس میں اسکی بیوی وائلن بجاتی ہے۔ یہ وہاں اپنے دیگر احباب کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہے اسکی بچی اپنی آیا کے ساتھ بیٹھی ہوتی کہ اچانک وہ بچی اٹھی اور اٹھ کر کہیں چلی گئ۔ آیا اور والدین ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گئے۔نہیں ملی۔
ہیروئن ایک غریب محنتی لڑکی ہے جسکی ماں دل کی مریضہ اسکے علاج کیلئے وہ دن رات محنت کرکے پیسے جمع کر رہی ہے ساتھ ہی اسکے لیئے دل کے عطیئے کے ملنے کا انتظار۔
مگر ملی اسے وہ بچی جواسکی دکان میں آئسکریم خریدنے آئی تھی۔ بچی آئسکریم خریدے بنا ہی دکان سے
چلی گئ مگر بچی پیاری تھی اسے یاد رہ گئ ۔
تبھی اسے اسپتال کی جانب سے دل کا عطیہ ملنے کی خوشخبری سنانے کیلئے فون آتا ہے یہ خوشی خوشی ماں کو اسپتال لیکر جاتی ہے مگر ماں کا کھانسی اور سینے کی جکڑن کی تکلیف کے باعث آپریشن نہیں کیا جاسکتا تو دل کا عطیہ کسی دوسرے مریض کو مل جاتا ہے یہ مایوس اداس واپس گھر آتی ہے ماں اسپتال میں ہے مگر اس ہڑبونگ میں اسکا فون گم جاتا ہے۔ وہ اپنی ماں کا فون استعمال کرتے ہوئے اپنے نمبر پر رابطہ کرتی ہے تو اسی منتظم اعلی کو جا ملتا ہے جو بچی کے کھو جانے کی وجہ سے پریشان ہے۔
اب ہوا یوں کہ ہیروئن اسے چور سمجھتی ہے اور وہ ہیروئن سے منت کرتا ہے کہ میں پریشان ہوں مجھے مت تنگ کرو۔
ہیروئن اسے چور سمجھ رہی ہے مگر بچی کو پہچان لیتی ہے نہ صرف اسے بتاتی ہے کہ اس نے دیکھا ہے اس بچی کو بلکہ اسکی مدد کیلئے اسکی بچی کی گمشدگی کے اشتہار بھی لگاتی ہے۔ ہیرو اسے ملنے بلواتا ہے دونوں جاتے ہیں مخصوص جگہ مگر مل نہیں پاتے۔
ایک دوسرے سے رابطہ بھی ممکن نہیں انکو ایک دوسرے کے پیغامات یا کال بس رات دس بج کر تینتیس منٹ پر ہی ملتے ہیں۔
کہانی الجھی ہے سمجھ نہیں آتا کہ ہیرو کو کیوں مل جاتی ہے کال ہیروئن کا فون اسکے پاس کیوں ہے۔
دریں اثنا دونوں پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں
ہیروئن اگلے دن اسپتال جاتی ہے تو اس پر انکشاف ہوتا ہے اسکی والدہ محترمہ بنا بتائے کہیں چلی گئ ہیں۔ اور انہیں ڈھونڈنے کی کوشش میں ہیروئن اپنی تمام جمع پونجی لگا کر اپنے ہی دوست کے ہاتھوں دھوکے کا شکار ہو کر گنوا بیٹھتی ہے۔
ہیرو کو اغواکار اسکی بیٹی کی انگلی کاٹ کر کوریئر کرتا ہے جسکی جانچ پر پولیس اسے افسوس سے بتاتی ہے کہ قوی امکان ہے اسکی بیٹی کو مار کر لاش کی ہی انگلی کاٹی گئی ہے۔ یہ سن کر بیوی بے ہوش یہ خود صدمے سے پاگل ہو بیٹھتا ہے مگر نہیں اسکی آزمائش ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسکی بیوی دریا میں کود کر جان دے دیتی ہے۔ ایک بے یارومددگار انسان جسکی اکلوتی بیٹی اور بیوی گم چکے ہیں یا مر چکے ہیں مگر دونوں کی لاش تک نہیں ملی اسے وہ خود بھی مایوس ہو کر خودکشی کرنے لگتا ہے جب اسکو ملتا ہے ہیروئن کا میسج۔
اب کہانی کچھ سمجھ آتی ہے۔ مگر کیا ہے اسکو دیکھو۔ بتا دیا تو قسطیں دیکھنے میں مزا نہیں آئے گا۔
😄
سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔