Lookism ( animated)
لوکزم میں نے دیکھا تھا جس سال آیا تھا پارک سولومون ہیرو تھا چینی ڈرامہ تھا۔ کورین ویب ٹون سے متاثر تھا ۔ ڈرامہ بہت شوق سے دیکھا بہت مزا آیا۔ پارک سولومون کے سوا سب چینی تھے۔ اور دلچسپ ہونے کے باوجود ایسا لگا کہ جلدی نمٹایا کچھ ہی چیزیں بار بار ہو رہی تھیں جیسے ہیروئن بار بار اغوا ہو جاتی تھی اور جس طرح پارک سولومون کے کردار کو منفی دکھانے کی کوشش کی اور اسے جان لیوا بیمار ی کا شکار دکھایا بس یہی سب دل بوجھل کر گیا تھا۔ ویسے بہت اچھا لگا تھا ڈرامہ خاص کر اس ڈرامے میں پارک سولومون نے جو اداکاری کے جوہر دکھائے اف بہت بہت باکمال اداکار ہے ماننے والی بات ہے۔
نیٹ فلیکس پر اینی میٹڈ سیریز کے طور پر لوکزم آیا تو میں نے کئی بار ٹالا کہ اصل ڈرامہ دیکھ لیا کافی ہے اب کیا ضرورت اینی میٹڈ دیکھوں سب سے بڑھ کر رک رک کر چلتے مناظر اور جو لشکارے مارتے ہیں نا کسی کردار کر خاص دکھانے کیلئے روشنی کے جھماکوں سے بس یہ ذہر لگتا پھر سب اینی میٹڈ کردار ایک جیسے لگتے کپڑے بدل لیں تو پہچاننا مشکل ہوجائے ہا ہا۔ خیر میں کبھی کامکس اور کورین ویب ٹونز وغیرہ نہیں دیکھتی جاپانی تو بالکل بھی نہیں ( تم لوگ بھی مت دیکھا کرو بری بات)
خیر یہ دیکھا او رجیسے ہر منظر پر لگتا کہ اب یہ ہوگا ایسے ہوگا ہر بار منہ کی کھائی۔ اسکی تو کہانی ہی الگ تھلگ سی ہے۔ پلاٹ وہی ہے مگر جو اس پر عمارت بنائی ہے نا اسکی دوسری منزل کی سیڑھیاں گھر سے باہر نکال رکھی ہیں۔ نہیں سمجھے چھوڑو میں کونسا حکایت سنا رہی۔ کہانی پر آتے ہیں۔
کہانی ہے ایک موٹے ٹھگے بد صورت لڑکے کی جسے اسکے ہم جماعت زلیل و خوار کرکے اپنا نوکر بنا کر پیٹ پیٹ کر رکھتے ہیں۔ اور وہ تنگ آکر اپنی ماں سے کہتا ہے میرا اسکول بدلوادو۔ اماں اسکے حال سے واقف ہوتے ہی ایسا کرتی ہیں۔نئے اسکول کیلئے جاتے پہلے ہی دن خوش خوش جاتے یہ ایک لڑکی سے ٹکرا جاتے ہیں۔ لڑکی معزرت کرلیتی یے مگر اسکا لڑکا دوست اس پر اپنا رعب جماتا ہے اور پیٹ ڈالتا ہے۔ اسکی ویڈیو سماجی روابط کی ویب گاہوں پر مشہور ہو جاتئ ہے یہ پھوٹ پھوٹ کر روتے سو جاتا ہے صبح اٹھتا ہے تو ایک نوجوان خوبصورت لڑکے کے جسم میں موجود ہوتا ہے اسکا بھدا بدصورت جسم برابر میں خراٹے لے رہا ہوتا یے۔ اب جب یہ سوئے گا بد صورت جسم جاگ جائے گا اور جب بد صورت جسم سوئے گا تو خوبصورت جسم جاگ جائے گا۔
چینی ڈرامے میں باقائدہ منطقی کہانی تھی کہ ایسا کیسے ہوا ۔۔ یوں اچانک نیند سے بیدار ہو کر معجزہ نہیں ہوا ۔یہ کہانی چینی ڈرامے کی کہانی سے بالکل مختلف ہے۔ بالکل الگ ہے اور کافی بور سی ہے۔ مطلب نہ ہیروئن کوئی نہ کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہیرو نے۔نہ ہی بہت دلچسپ قسم کے مناظر و واقعات تھے جس میں ہیرو کی اس خصوصیت کو استعمال کرکے حیران کن اور دلچسپ صورتحال بنی ہو۔ بس سیدھا سپاٹ ڈرامہ جیسے آپ عمیرہ احمد کو کہیں کہ وہ چپکے چپکے کی طرح کا کوئی عید کا ڈرامہ لکھ دیں۔ سارے کردار خاموشی کا بھی روزہ رکھیں گے اور ہر اہم کام افطاری کے وقت ہی یاد آئے گا۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
موٹے بھدے گٹھے لوگوں کیلئے
روئو۔رونے میں بڑا اسکوپ ہے۔ بندہ شاعر بن جاتا یے میری مثال لو تو مصنف بھی بن سکتا اور کے ڈرامے دیکھ کر وقت ضائع کرنے والی بن کر ایسے تبصرے لکھ کر دوسروں کا بھئ وقت ضائع کرنے والا بنا جا سکتا ہے۔ جو مرضی پسند آئے۔
ذلیل و خوار ہونے والے لوگوں کیلئے
ہوتےرہو۔ آخری قسط میں شہرت ملے گی۔
پیٹنے والوں کیلئے۔
پیٹو مگر اسے جو کمزور ہو۔ اس میں کچھ پیٹنے والوں کو طاقتوروں کو پیٹنے کا بھی شوق لاحق تھا۔سو خود پٹے بری طرح پٹے۔
لڑکیوں کیلئے۔
لڑکے پٹائو بس۔ تمہارا اس دنیا میرا مطلب ہے ویب ٹون میں کوئی کام نہیں۔ ویسے جتنے جو حربے اس ویب ٹون میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پٹانے کیلئے استعمال کیئے اس سے میرا اندازہ ہے ویب ٹون کسی مرد نے لکھا ہے ایسی سوچیں لڑکیوں کو کم ہی آتی ہیں۔
لڑکوں کیلئے۔
خوبصورت وجیہہ و شکیل انسان بنو ۔ تم طاقتور بھی ہو جائوگے اور ڈھیر سارے ہنروں میں یکتا بھی۔ اور اگر نہیں بن سکتے تو تو۔۔ تو کچھ نہیں۔ کچھ نہیں ہونے والا۔۔
بد شکلوں کو بدشکل پسند آتے ہیں یہ بونس سبق تھا۔وجہ نامعلوم۔ ہیروئن نے زبردستی ہیروئن بننے کیلئے جو کوششیں کی وہ قابل تعریف ہیں مگر اسکا کردار ذیادہ لکھنے میں مصنف کو دلچسپی ہی نہ تھی۔
ایک اور سبق بھی ملتا ہے۔ ہر خوبصورت انسان کے برابر میں ایک بدصورت انسان خراٹے مار رہا ہوتا ہے۔ اف یہ تو اسپائلر ہی بن گیا چلو اب بس دل کرے تو دیکھ لو۔ میں نے تو اپنا وقت برباد کر ہی لیا ہے۔
Desikimchi ratings: 1/5
اس میں تو پارک سولومون بھی نہیں تھا۔ اور ہیرو کو کئی بار ایکسٹراز کے ساتھ مکس کیا اور ہیرو کے دوستوں کے اگر عجیب عجیب بالوں کے انداز نہ ہوتے تو میرے لیئے پہچاننا ہی مشکل تھا ہیرو کو ایک شکل کے بس کارٹون تھے۔ یہ کورین اپنی شکل نسل سے اتنا خار کیوں کھاتے ۔اپنی بٹنوں جیسی آنکھوں سے ان کارٹونوں میں ہاتھی کی آنکھیں کیسے اور کیونکر بنا ڈالتے ؟ چندی آنکھوں والے کارٹون کیا ویب ٹون سے باہر نکل آتے ہیں جو یہ ان کو بنانے سے ڈرتے ہیں۔۔