Mayi ri is getting higher TRPS than any other Pakistani drama here is the reason why
شائد آپ لوگوں کو جان کر حیرت ہو صدمہ پہنچے یا میری عقل پر ماتم کرنے کا دل کرے مگر میں یہ ڈرامہ
مائے ری بہت شوق سے دیکھ رہی ہوں۔ کیوں؟ غیر معمولی کہانی؟ ہا ہا ہرگز نہیں کہانی کی وجہ سے نہی ان دونوں بچوں کی وجہ سے۔کہانی میں ٹکے کی دلچسپی نہیں بلکہ ان دونوں کے مناظر روک روک کردیکھ کر اور بقیہ ڈرامہ تیز ترین رفتار پر دس دس سیکنڈ گزار کر 43 منٹ کی قسط دس پندرہ منٹ میں بھگتا لیتی ہوں۔۔کیوں؟ ظاہر ہے سازشی رشتے دار مظلوم یتیم لڑکے کے کاروبار پر قبضے کے خواب دیکھنے والے، اس کہانی میں خاص کچھ نہیں۔تو ڈرامہ دیکھنے کی وجہ؟ وجہ ہیں یہ دونوں بچے۔۔ دونوں بے حد اچھی اداکاری کر رہے ہیں پیارے لگ رہے ہیں ۔کیوں؟ جب آپکو ڈراموں میں چار انکل اور چار ہی آنٹیاں ہر دوسرے ڈرامے میں یونیورسٹی کالج کے چھوکرے چھوکریوں کے کردار میں چہلیں کرتے رومانس جھاڑتے نظر آئیں گے تو ان بچوں کی معصومانہ اداکاری الگ اور اچھی لگے گی ہی۔۔
کل مجھے حیرت کا جھٹکا لگا۔
ہائی ٹی وی ایپ کھولی ڈھیر سارے کورین چینی تھائی انڈین ڈراموں فلموں کے ساتھ آٹھ اعشاریہ نو کی ریٹنگ کے ساتھ مائی ری موجود تھا۔
مطلب یہ ڈرامہ اتنا مشہور ہو چکا ہے کہ اب بین القوامی پلیٹ فارم سے بھی نشر ہوا کرے گا۔ پاکستانی ہونے کے ناطے خوشی ہوئی مجھے۔ اور تھوڑی شرمندگی بھی جب دنیا جہان کے نرالے انوکھے موضوعات کے ڈراموں کے بیچ مائی ری چلے گا تو دنیا پاکستان کو کس نظر سے دیکھے گی