کون کون مسنگ دا ادر سائیڈ ٹو دیکھ رہا ہے؟ سچی بات ہے پہلا سیزن شروع کردیا تھا اسلیئے پورا دیکھا کہیں کہیں بات منطق سے ہٹ جاتی تھی مگر دلچسپ تھا۔ مسنگ پرسنز کوریا کا بھی مسلئہ ہے بھئ۔ خیر سیزن ٹو آیا د وسال بعد تو پچھلی کہانی کچھ ذیادہ یاد نہ تھی سب سے مزے کی بات ہیرو ہی نہ پہچانا 😆 کیوں؟ پہلے سیزن میں خوب بال وال کٹوا کے اپنی عمر سے پانچ دس سال بڑا ہی لگ رہا تھا اوپر سے سنجیدہ سا بنا ہوا تھا اپنی ہم عمر امی کو یاد کرتا عجیب لگ رہا تھا
( امی ہم عمر کیسے تھیں سیزن ون دیکھ لینا یا میرا تبصرہ سیزن ون پر )
مگر اس سیزن میں تو جیسے ہیرو پر بہار ہی آگئ ہے۔ لمبے بال وہ بھی ہلکے بھورے کیا جچے ہیں اس پر ۔ انکو پہلے سیزن میں کیوں خیال نہیں آیا اس کا؟ پیارا تو لگا ہی ہے چھوٹا بھی لگ رہا ہے۔ اس سیزن میں کہانی نے نئے موڑ لیئے ہیں پچھلا سیزن نہیں دیکھا تو یہ نئے موڑ سمجھنا مشکل ہوگا ایک بے حد پالو سا اوپا بھی ڈالا ہے نیا پرانی والی ہیروئن نے بس ایک نیا کام کیا ہے پچھلی دفعہ شارٹس پہنتی رہی ہے اب نیکر پر آگئ ہے ویسے نیکر کہنا اسے جچا نہیں چڈی سے تھوڑی ہی بڑی کوئی نئی چیز پہن رہی ہے۔ مزید پرانے والے پیارے اوپا کی جگہ اس بار کیپٹن ایک موٹی آنٹی ہیں اور پرانے والے انکل نا معلوم وجوہ کی بنا پر دوبارہ اس گائوں کو دیکھ رہے ہیں بلکہ رہنا بھی شروع کردیا ہے وہاں حالانکہ انکی بیٹی تو۔۔ بھئ جس نے پہلا سیزن نہیں دیکھا اسکو انکی بیٹی کا راز بتا کر مزا خراب نہیں کرنا۔ اچھا ہاں اس سیزن میں ابھی تک تو پرانےوالے پولیس والے ہیرو کیلئے ہیروئن ڈالی نہیں ڈال دیتے پہلے سیزن سے دکھی پھر رہا بے چارہ
دیکھو بھئ اچھا ہے ڈرامہ
Desi kimchi ratings : 5/5
وہ پیارا لڑکا ڈالا ہے نا اس لیئے