Moment at eighteen
kdrama
مومنٹ ایٹ ایٹین
دو ہزار انیس کا نیا جنوبی کوریا کا ڈرامہ ہے. اس ڈرامے کی کہانی اٹھارہ سال کے جوانی کی سرحدوں کو چھوتے لڑکوں اور لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے ایک لڑکی جس پر اسکی ماں کا شدید دباؤ ہے کہ وہ کوریا کی سب سے بڑی جامعہ میں داخلہ لے جب کے لڑکی گزارے لائق طالبہ ہے اور اسکو سکون سے بنا پریشانی اٹھائے پڑھنا ہے اور زندگی کے سب مزے لینے ہیں
دوسری جانب ایک لڑکا اس پر مرتا ہےجو پوری جماعت کا سب سے لائق مگر عجیب سی عادتوں کا مالک لڑکا ہے اس سے اساتذہ بھی دبتے ہیں اور وہ پوری جماعت پر رعب بھی جماتا ہے امیر ماں باپ کی اولاد ہے مگر اس پر بھی والدین کی جانب سے پڑھائی پر شدید دباؤ ہے ماں گھریلو تشدد کا شکار ہے یہ لڑکا باپ سے خائف نفسیاتی الجھن کا بھی شکار ہے
انکی جماعت میں ایک نیا لڑکا دوسرے مکتب سے انتقال کر کے آیا ہے سننے میں آیا ہے کہ وہاں جھگڑا کر نے اور چوری کے الزام اس پر لگے ہیں یہ لڑکا خاموش طبع ہے پڑھنے کا شوق ہے مگر بہت زہین نہیں ہے اسکی ماں بتاتی ہے اسے کہ باپ اس سے رابطہ رکھتا ہے مگر یہ اپنے باپ کو جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ باپ اسکی ماں کو چھوڑ چکا ہے
اسکول میں اس لڑکے پر لائق والا لڑکا چوری کا الزام لگاتا ہے جب کے یہ لڑکا جانتا ہے اصل چور وہ لائق لڑکا خود ہی ہے اسکی بات سن کر ایک رحم دل استاد اسکی مدد کرنا چاہتا ہے مگر ناکام ہے لڑکی اس لڑکے کو چور نہیں سمجھتی اور چپکے چپکے پسند بھی کرنے لگی ہے
کہانی مکتب کے بچوں کے گرد انکی نفسیاتی اور جذباتی الجھنوں کے ہی گرد گھومتی ہے
main cast
Ong SeongWu (wana one)
Kim HyangGi
MoonBin