Desi Kimchi |desi kdrama fans|

More than friends kdrama 2020 urdu review

مور دین فرینڈز 2020 دیکھا۔ کیسے کیوں کوئی لمبی کہانی نہیں۔ پیارا ہیرو پیاری ہیروئن دیکھنے بیٹھ گئ

۔ حالانکہ لو الارم ، میائوں دا سیکرٹ بوائے، وغیرہ دیکھنے کے بعد میں نے پکا ارادہ کیا تھا کوئی بکواس کہانی

والا ڈرامہ نہیں دیکھوں گی چاہے ہیرو کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہو۔ مگر وہ ارادے ہی کیا جو ریت کا ڈھیر ثابت نہ ہوں۔ سو دیکھا یہ ڈرامہ۔ میائوں دا سکرٹ بوائے ہی سمجھ لیں دوسری بار دیکھ لیا بس اس میں کم میونگ سو والا کردار اگر سائڈ ہیرو کا ہوتا تو کہانی کیا بنتی بنا بلی بنے تو جناب یہ مور دین فرینڈز کی

کہانی بنتی۔ شکریہ خرافاتی رائٹر جس نے مجھے ایسی کہانی کا دوسرا نقطہ نظر بھی دیکھایا۔ 

اسکو میتھ کی رو سے دیکھا جائے تو 

اگر ہیروئن Constantہے دونوں ہیرو Variables

کیا کیا تغیر آئے دونوں کی ذات میں اتنا تغیر تو سمندر کی لہروں میں نہیں آتا پورے چاند کی راتوں میں۔ 

کہانی پر آرہی ہوں۔ اتنی کیا جلدی۔ 

کہانی ڈرامے کے نام سے بالکل مماثلت نہیں رکھتی۔ 

مور دین فرینڈز دوست سے تھوڑے ذیادہ اسکا لغوی ترجمہ بنا مگر بد بختوں کیا سوچ کر یہ نام رکھا اس ڈرامے میں لمحہ بھر جو کسی نے دوستی نبھائی ہو سب کے سب عشق عاشقی میں پڑے رہے۔ اس ڈرامے کا نام کہانی کے اعتبار سے ہونا چاہیئے تھا فتنی لڑکیاں معصوم لڑکے، لڑکی چار سوبیس لڑکا نو دو گیارہ ، چلو بریک اپ کریں ، مور دین بریک اپس  ، ہم ہیں  پاگل تم کو بھی کر دیں گے پاگل، آئو ناظرین کو الو بنائیں  یا مور دین کمینگی۔۔۔ 

کہانی ہے ایک عدد چپکو چھچھوری لڑکی کی جس کا بچپن کا خواب ہت دلہن بننا وہ بھی ایک اچھے شریف نیک طنیت ملنسار خوبرو لڑکے کی جو انکا پہلا پیار اسلیئے بن گیا کہ وہ انکی ایک دو بار انسانی ہمدردی کے ناطے مدد کر بیٹھا۔ ایسی لڑکیاں ہوتی ہیں جنہیں اسکول کالج یونیورسٹی آفس میں اپنے مستقبل کے شوہر آگے پیچھے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اب معصوم لڑکے کے فرشتوں کو خبر نہیں کہ یہ ان پر بری نظر ڈالے ہیں بے چارہ اچھا بھلا پڑھائی کے چکر میں امریکہ جانے لگتا ہے موصوفہ اظہار محبت داغ دیتی ہیں اور ایک 18 سالہ شریف النفس انسان جو پڑھنے کی نیت رکھتا ہو وہی کرے گا جو یہ لڑکا کرتا ہے۔جی انکار ۔ بات آئی گئ ہوگئ۔ دو تین سال بعد آیا اب لڑکوں کو زندگی میں سو کام ہوتے وہ تھوڑی بے چارہ اسکا اظہار محبت پکڑ کے بیٹھا تھا ملنے آگیا اس سے غلطی سے موصوفہ نے موقع غنیمت جانا پھر اظہار محبت داغ دیا۔ اب جب نہیں ہے بے چارے کو محبت تو وہ کیا کرے انکار ہی کرے گا نا۔ لو جی رونا پیٹنا مچا دیا تن فن کرتی واپس۔ 11 بوائے فرینڈ بنائے 28 سال کی ہوگئیں مگر محبت میں ناکامی کا رونا پیٹنا مچا رکھا ہے۔ پی کے ٹن ہوتی ہیں ہیرو کو کال کھڑکاتی ہیں اب عقل کی بات جو بندہ امریکہ میں بیٹھا وہ نمبر رومنگ پر تو نہیں چلا کر فالتو بل بنواتا ہوگا۔ کسی اور کو مل گئ کال۔ اب وہ بے چارہ سنتا ہے انکے دکھڑے ہمدردی اور پھر اتفاقا مل کر محبت میں مبتلا ہوتا ہے کہانی ہوگئ نا میائوں دا سکرٹ بوائے کے بالکل الٹ؟ نہ جی۔ ہیرو واپس آگئے۔ اس بار ہیروئن نے جھپٹا مار کر بوسہ بھی لے لیا  اب بے چارہ شریف لڑکا اس بار تو لام لیٹ ہو ہی گیا۔ مگر نہیں اب ہیروئن نخرے دکھائیں گی۔ دس سال کا حساب لیں گی بے چارے سے باتیں سنانا دماغ خراب کرنا کیا کچھ نہ کیا اس فتنی نے۔ ان دس سالوں کا حساب جن میں 11 بوائے فرینڈز بھگتا چکی تھیں موصوفہ بارہویں کو ویٹنگ پر چھوڑا ہوا ہے مگر نہیں لڑکا برا ہے جسے دس سال سے اس فتنی

لڑکی سے محبت نہ ہوئی۔ 

کہانی سے سبق ملتے ہیں۔ 

پہلےجوڑے کیلئے۔ 

بھئ منحوس سے انسان ہوہو عام سی شکل کے کوئی نہیں مل رہا نہ تمہیں نا تمہاری دوست کو آسان حل اسے کھلا پلا کر اپنی جانب متوجہ کرو۔ وہ تمام لڑکے جن کا کیرئر برباد ہے محبت میں ناکامی کا سامنا پڑھی لکھی کسی اچھی نوکری کرنے والی لڑکی کے آگے پیچھے پھرو۔ شادی کرو خوش رہو ۔ 

اچھی پڑھی لکھی اچھی نوکری والی لڑکی کے لیئے سبق۔ بہن شرافت سے پڑھائی مکمل کی اچھی نوکری کرلی اپنی گاڑی بھی لے لی مگر اب بھگتو شرافت کو۔ جو وقت پڑھائی نوکری میں ضائع کیا ہیروئن کی طرح چھچھوری حرکتیں کرکے لڑکے پٹانے میں گزارا ہوتا تو کوئی تمہاری گاڑی میں ہگ کے نہ بھاگتا۔بہر حال اپنے گرد کسی ناکام لڑکے کو تلاشو اس سے پٹ کر اسکی نسلوں پر احسان کرو اور آرام سے رعب جما کر زندگی گزارو۔ 

دوسرے جوڑے کیلئے۔ 

کتے جیسا لڑکا۔ جی بالکل دوسرے جوڑے کا لڑکا کتے جیسا ہے۔کتے والی  کرواتا ہے اور کتے کی طرح وفادار ہے۔

کیا آپ نے سنا کبھی ایک اچھا شریف مہذب لڑکا جو اپنی ساس کی خدمت کرتا ہو سالے کو جیب خرچ دیتا ہو جواب میں اپنی نہ ہونے والی بیوی سے باتیں سنتا ہو اپنے گھروالوں اپنی بہنوں کی برائیاں خاموشی سے سنےپھر گرل فرینڈ کے الٹے سیدھے نخرے اٹھائےاسکو قرض دیا کرے اور قرض دینے پر ڈانٹ بھی کھائے سائیڈ ہیروئن کو پکا پکا کر کھلا کراسکے ہاتھوں کتے والی کرواتا لڑکا شادی کیلئے بار بار پوچھتا ہے مگر ہیروئن ماش کے آٹے کی طرح اینٹھتی جا رہی ہیں۔ ایسا لڑکا پاکستان میں ہوتا ہوتا تو پاکستان کےڈرامے کورین ڈراموں سے بھی ذیادہ مشہور ہوتے۔اسی ایک لڑکے پر ڈرامے بنتے۔مگر ناجی ناقدرے کورین۔ 

لڑکی کیلئے۔ کاٹھ کا الو ڈھونڈلو بس۔ کام ختم ان موصوفہ میں وہ وہ خوبیاں انکی والدہ اور نہ ہونے والا میاں ڈھونڈتے رہے جو پورا ڈرامہ دیکھ کر مجھے نظر نہ آئیں۔بیمار ماں سے بدتمیزیاں یہ کرتی ہیں ایک نوکری کرکے ماں بھائی کی نسلوں تک پر احسان جتاتی اپنے بوائے فرینڈ کو تگنی کا ناچ نچاتی اماں کو باتیں سناتی بھائی کو پیٹتئ چڑاتی اماں کے مرنے کا انتظار کرتی اس لڑکی میں خوبیاں تو نہیں ملیں الٹا آخری منظر تک نفرت ہوگئ مگر آفرین ہے اس کاٹھ کت الو پر کہ پھر بھی مرتا مٹتا رہااس پر۔ 

تیسرا اور اہم جوڑا۔ 

سائیڈ ہیرو۔ 

اتنے ڈرامے دیکھے میائوں دا سیکرٹ بوائے بھی کچھ نہ سیکھا۔ یہ تک نا سیکھا کہ رانگ نمبرز سے باتیں نہیں کرتے۔ حیرت ہوتئ ہے نا کون لوگ جیتو پاکستان کی فون کال آنے پر پچاس ہزار انجان نمبر کو جیز کیش کرتے ہیں؟ انہی ہیرو موصوف جیسے۔ رانگ نمبر پر روتی لڑکی کی آواز سن کر ہمدردی پیدا ہو ہی جاتی ہے مگر اس احمق فتنی لڑکی جو یوں رو پیٹ رہی ہے اپنی بچپن کی محبت پر کاہے کو منہ لگائے گی سائیڈ ہیرو کو مگر ایسا ڈھیٹ چپکو سائیڈ ہیرو نہ دیکھا۔کتے والی کروائی ہیروئن کے ہاتھوں بے عزتی میں نہیں بھئی۔آگے پیچھے پھرے ہیروئن کا کیریئر بنوایا نوکریاں دلوائیں ، ہیرو سے لڑائیاں کرکے روتی ہیروئن کو بہلایا ٹیسٹ بوائے فرینڈ بنا اور صلے میں پایا بریک اپ۔ یہ لوگ ہوتے ہیں جن کے لیئے محاورہ بنا آ بیل مجھے مار ، پائوں پر کلہاڑی مارنا اور آخرمیں بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔ جی یہ محاورہ یوں فٹ ہوا کہ موصوف کو جہاں جہاں ہیروئن کو گلے لگانے کا موقع ملا انہوں نے جھٹ بھینچ لیا۔ 

ہیرو کیلئے۔ 

بھئ خبیث مرد بنو۔ اگر پرسکون زندگی گزارنی۔ کسی لڑکی کے سر پر ڈسٹر گرے یا وہ بخارسے کرونا ہو کر مرے، بھوکی پھرتی ہو یا اکیلی خبردار کوسوں دور رہنا ہمدردی جتانے سے۔ اس چپکو لڑکی نے لوئے چون کی طرح چپک جانا ہے اور تم پر لعنتیں بھیج بھیج کر تمہاری زندگی حرام کر دینی ہے۔ پھر اس کے کفارے میں تم مر مٹو گے اسی کو ساری عمر بھگتو گے اسکے نخرے سہوگے اور شرمندہ شرمندہ بھی پھروگے۔ سو لڑکیوں سے دور رہو خاص کر اس لڑکی سے جو تم کو برملا لائن مارتی ہو مگر تمہیں پسند نہ ہو۔ 

ہیروئن کیلئے۔ 

یہ موصوفہ رہتی کوریا میں ہیں اور جیتی پاکستانی لڑکیوں کی زندگی ہیں۔ زندگی کا مقصد شادی۔ پہلی دلچسپی لڑکے بس۔ ان سے یہ سبق ملتا کہ رج کے چھچوری لڑکی بنو کوئی لڑکا پسند آجائے اور وہ انکار کردے تو اسکو بدنام کردو سہیلیوں سے گالیاں پڑوائو ، بیچ میں ادھر ادھر ملتے اچھے لڑکوں سے خوب ملاقاتیں کرو اور جب دل بھر جائے بریک اپ کرکے پرانے لڑکے کو کوسو اس کا ذکر کرو اس کی برائیاں اسی کے منہ پر کرو ذرا وہ متوجہ ہونے لگے تو کسی امیر کبیر لڑکے کو بھی ساتھ رکھو اسکے ساتھ پھر پھرا کر پہلے والے کو جلائو۔ جو کام خاموش محبت تین دفعہ کا اظہار محبت نہیں کر سکا وہ یوں جلاپے کی مارمارنے سے ہو جائے گا یعنی وہ لڑکا مرمٹے گا۔ اب ایکدم بریک اپ کرو تاکہ وہ تڑپے کلسے۔ پاگل ہو جائے پھر آخر میں مان جائو۔زندگی میں سنسنی لانی ہو تو اس چبے منہ والی سے سیکھو پاکستان کی معصوم شریف لڑکیوں کیسے پاگل بنایا اس نے ہیرو کو ایک تم لوگ ہو اظہار محبت کرنا تو دورلڑکا مر مٹ رہا ہوگا ذرا سا اگنور کرے گا بریک اپ ہی کر ڈالو گی پلٹ کر نہیں دیکھو گی بے شرم بے غیرت بنو تم لوگ بہت اسکوپ ہے۔  

ذاتی رائے۔

محبت والے رومان بھرے ڈرامے پسند تو دیکھ لو سوائے اس میں ان دو چیزوں کے کچھ نہیں۔ پورا ڈرامہ دو جوڑے بریک اپ میک اپ اور ایک جوڑا سیدھی سادی لائن مار کے کھا کے شادی کرلے گا جسکی جانب توجہ بھی نہیں گئ ہوگی ہیرو ہیروئن نے آنا جانا لگا رکھا ہے جہاں کوئی کہانی بڑھنےکی امید نظر نہ آئی وہیں ان تینوں جوڑوں میں سے کسی کا بریک اپ کروادیا۔ لو جی دو قسطیں کھسکیں۔

کم سائنسدان ذیادہ لگا۔ اسکا سیزن ٹو بنا تو فزکس کیمسٹری بائو کے ساتھ محبت بھی سلیسبس میں شامل کردی جائے گی۔ تھیسز لکھے جائیں گے تھیوریاں پڑھائی جائیں گی۔ تحقیقی مقالہ تو کم از کم اس ڈرامے سے لکھا جا سکتا ہے۔ دیکھو یہ ڈرامہ 14ویں قسط تک تو دیکھو پھر مجھے بتانا کہ آخر رائٹر کو کیا کیڑا کاٹا جو زبردستی اگلی دو اقساط بھی اس نے لکھ ڈالیں۔

“>> » Home » Korean Drama Reviews » More than friends kdrama 2020 urdu review

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ 

کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟ 

آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے  

Desi Kimchi ..

دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد

پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔

“>> » Home » Korean Drama Reviews » More than friends kdrama 2020 urdu review
Exit mobile version