My Demon
اسکا مجھے انتظار تھا سونگ کانگ کی وجہ سے۔ ہیروئن سے ازلی دشمنی ہے اسکا کوئی ڈرامہ اور اداکاری آج تک پسند نہیں آئی مگر مجبوری یہ ڈرامہ دیکھنا تھا۔ سونگ کانگ نے شدید وزن کم کر رکھا ہے نازک سا مگر بے حد پیارا آیا ہے اور کہانی ہے تھوڑی سی غیر مزہبی کچھ کچھ ایسی کہ اس پر فتوی لگ سکتا ہے چلو بتاتئ ہوں۔
کہانی ہے ایک عدد شیطانی بد روح کی جو پچھلے دو سو سال سے لوگوں سے ایک معاہدہ کرتی ہے جس کے مطابق انہیں اگلے دس سال تک وہ سب کچھ ملے گا جسکی وہ خواہش کریں گے۔ صلے میں دس سال بعد بد روح انکی روح اپنے ساتھ جہنم میں لے جائے گی انہیں۔ یہ بد روح بنا ہوا ہے سونگ کانگ۔ کچھ کچھ اصل الومیناتی جیسا معاہدہ ہے۔ تو کیا ہیرو برا کردار ہے؟ جی ہاں یہ بد روح ہی ہے۔
ہیروئن ایک یتیم یسیر لڑکی ہے جسے ایک امیر بیوہ نے صاحب اولاد ہوتے ہوئے بھی گود لیا ہے اس سے بے حد محبت کرتی ہیں اسکو کمپنی کا مالک بنا رکھا ہے جسکی وجہ سے سگے بچے اور ایک عدد بھتیجا جل جل کر خوار کر رہے ہیں ہیروئن کو اور ہیروئن انہیں کر رہی ہے۔ یہ خاتون چاہتی ہیں ہیروئن کی شادی ہوجائے۔اسکے لیئے رشتے ڈھونڈتی پھر رہی ہیں ایک جگہ اسے رشتے سے ملاقات کیلئے بھیجتئ ہیں یہاں اسے ملتی ہے وہی بد روح ۔ دونوں ایک دوسرے سے بیزار ہوتے ہیں بعد میں پتہ لگتا ہے غلط فہمی کی بنیاد پر ہیروئن غلط جگہ پر غلط انسان بلکہ بدروح سے مل آئی۔ ہیروئن معزرت کر لیتی ہے۔ اگلے روز ایک انجانا قاتل اسے اغوا کرنے لگتا ہے جب اسکی ملاقات بد روح سے ہوتی ہے۔ وہ اس کے سامنے وہی معاہدہ رکھتا ہے ابھی تفصیل مکمل بتا نہیں پایا ہوتا ہے کہ اسے ہیروئن کو بچانا پڑ جاتا ہے دونوں کسی طرح دریا میں گر جاتے ہیں۔ ہیرو کی کلائی میں صلیب کا ایک ٹیٹو ہے جس میں اسکی سب طاقتیں چھپی ہیں وہ ٹیٹو ہیروئن کے ہاتھ پکڑ کر بچانے کی کوشش میں ہیروئن کی کلائی پر چلا جاتا یے۔ اب اسے ہر صورت یہ ٹیٹو واپس پانا ہے ورنہ جل کر بھسم ہو جائے گا۔
کہانی ابھی تک بس سو سو سی ہی ہے ۔ ہیروئن حسب عادت ہونق تاثرات دے کر مجھے بیزار کر رہی ہے جانے کیوں اتنی پیاری آئی ہے مگر ذرا نہیں پسند مجھے اسکی اداکاری۔ اتنا سا جو ترس آرہا ہو اسکی بے چاری سی زندگی پر۔ اوپر سے ہیرو کے چہرے پر جیسے فلڈ لائٹس سجی ہیں۔ اتنا دمک رہا ہے۔ اور اداکاری میں تو سونگ کانگ کا جواب ویسے بھی نہیں۔
خیر پہلی دو اقساط کے بعد تیسری دیکھ کر فیصلہ کروں گی مزید دیکھوں یا نہیں۔ ابھی تو بالکل روائتی کہانی چل رہی ہے ہیروئن کے دشمن ہزار اور ہیرو اسکی فکر میں بیمار ۔۔
Desi kimchi ratings: 3/5
ایک سونگ کانگ ہی وجہ ہے اس ڈرامے کو دیکھنے کی۔
سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟ آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے Desi Kimchi ..دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ رودادپڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔
New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.Bookmark : urduz.comkuch acha perhoSalam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guyNew Urdu Web Travel Novel :