یہ ڈرامہ مجھے اشتہار دیکھ کر اچھا لگا تھا میں نے اسکو بہت ڈھونڈا تب مجھے کس ایشین کا پتہ نہیں تھا تھک ہار کر ملا میں نے جھٹ لگایا دیکھنا شروع کیا۔ کہانی دلچسپ لگی ہیرو ہیروئن کا آپس میں ٹکرائو دلچسپ تھا اس میں جو ہیرو کا بھائی بنا ہوا سوتیلا اور سی ای او بھی تھا وہ اسے دیکھ کر خیال آیا کہ اسے ہی رکھ لیتے ہیرو خیر پہلی قسط بس ٹھیک تھی دوسری اور شائد تیسری نہیں شائد میں نے دوسری قسط میں ہی چھوڑ دیا تھا۔ کہانی روائتی سی لگی ہیروئن کو غلط فہمی تھی کہ ہیرو کی وجہ سے اسکی بہن نے خود کشی کر لی اور وہ ہیرو سے بدلہ لینا چاہتی ہے اور ہیرو ظاہر ہے معصوم نکلنا تھا۔ بس میرا دل اچاٹ ہو گیا اس ڈرامے سے ۔ جب جب یہ پوسٹر نگاہوں کے سامنے آتا ہے یاد آتا ہے نیا نیا کے ڈرامے کا بخار تھا تو کتنا ڈھونڈا تھا اس ڈرامے کو ہا ہا ہا۔ اس ڈرامے کیلئے ایک عد دشعر پیش خدمت ہے
سارا جہاں چھان مارا یوں ڈھونڈا تجھے
تو مل گیا تو دل نے کہا کیوں ڈھونڈا تجھے۔۔
Desi kimchi ratings : 1/5
بھئی نہیں مزے کا لگا نا بس ہیروئن اچھی لگی تھی