Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

اسٹارٹ اپس، ڈیٹنگ ایپس اور کیرالہ کی سیر: ایک “بورنگ” فلمی کہانی PARAM SUNDARI

Posted on January 21, 2026January 21, 2026 by Desi Kimchi

اسٹارٹ اپس، ڈیٹنگ ایپس اور کیرالہ کی سیر: ایک “بورنگ” فلمی کہانی

PARAM SUNDARI

کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن کو دیکھنے والوں کو انعام ملنا چاہیئے۔ یا کم از کم ٹکٹ کے پیسے واپس ۔ اور میری طرح کے اگر آنلائن گھر بیٹھے مفت فلم دیکھنے والے ہوں تو ضائع ہوا گھنٹہ واپس ملنا چاہیئے۔آخر ٹائم از منی۔۔ یعنی وقت روپیہ ہے

کہانی پر آتے ہیں۔ ایک نکما نکھٹو باپ کا پیسہ اڑانے والا لڑکا جسے اسٹارٹ اپس پر پیسے لگانے کا شوق ہے اس میں ابا کے کروڑوں گنوا چکا ہے اسکو ملا ہے ایک نیا اسٹارٹ اپ جس کے مطابق ایک ایسی ڈیٹنگ ایپ متعارف کرائی جائے جس میں ڈیٹا اینیلیسز سے آپکے روح سے روح جڑنے والے تعلق کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ سب سے بہترین جو شخص آپ سے میل کھائے اس سے آپ شادی کرلیں۔ اس اسٹارٹ اپ پر ابا پیسہ لگانے کو تیار نہیں بلکہ بیٹے کو کہتے ہیں تم اپنے لیئے پہلے روح کا تعلق ڈھونڈو کسی لڑکی سے پھر پیسے مانگنا۔ یہ لڑکا چیلنج قبول کرتا ہے۔ جس نے ایپ بنائی اس نے انکو میل ڈھونڈ کر دیا ( اردو والا میل لکھا ہے ہے میل ملاپ والا) یہ ہیں لمبا سا عجیب نام رکھنے والی جسکا چھوٹا نام پرم سندری ہے۔ یہ کیرالہ میں رہتئ ہیں ایک عدد گیسٹ ہائوس چلا رہی ہیں۔ بس ہیرو نے اپنے دوست کو لیا اور پہنچ گئے کیرالہ۔ پرم سندری ہیروئن ہیں اپنی دس سالہ بہن کے ساتھ رہتی ہیں۔ والدین حیات نہیں ایک رشتے دار انکل ہیں جو انکا خیال رکھتے ہیں۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں۔

ناکام اسٹارٹ اپ 101: جب ایپ روح ڈھونڈے اور آپ راستہ بھٹک جائیں

Dating app film story اسٹارٹ اپس کیلئے

جب بھی کوئی فالتو خیال آئے کہ کاروبار کریں تو سرمایہ کار سے پیسہ سب سے پہلے نکلوائو خاص کر اگر کوئی باپ کا لاڈلا باپ کا پیسہ اڑا رہا ہو۔ جتنی دیر اتنی کم سرمایہ کاری۔

رشتے دار انکل کیلئے۔

اپنے بیٹے کیلئے بہو ڈھونڈنے لگو تو دو عدد لڑکیاں ذہن میں رکھو کیا پتہ بیٹے اور ہونے والی بہو کے درمیان عین شادی کے دن کبھی نہ لڑنے پر لڑائی ہوجائے۔

دس سالہ بہن کا “ڈیٹنگ نالج”: اسکول میں آخر پڑھا کیا جا رہا ہے؟

یہ سوچو کہ آخر تمہارے والدین طلاق کے دہانے پر کیونکر تمہاری وجہ سے ایک رہے۔ مطلب ایک بہن بائیس سال کہ دوسری بارہ بیچ کےدس سال والدین میں ایسے کیا جھگڑے رہے؟ او رکہیں حادثے کی وجہ انکی بے وقت کی لڑائی تو نہیں۔ مگر بہن سوچتی ہیں بڑی بہن کی شادی ہوجائے۔ حالانکہ بڑی بہن کا یہ سوچنا بنتا تھا کہ چھوٹی بہن اسکول میں ایسا کیا پڑھ رہی ہے جو اسے ڈیٹنگ ایپس کی معلومات ہیں ۔

شہری بابو بمقابلہ گائوں کی گوری: کیا واقعی نصیب ناریل مارنے سے کھلتا ہے؟

شہری بابو شہر بدلو اچھے رشتے ملیں گے

گائوں کی گوری:سائیڈ ہیروئن کیلئے۔

شہری بابو پٹائو زبان وہ سیکھ لیں گے تم بس بیاہ رچائو۔

ولن / سائیڈ ہیرو کیلئے

جس سے شادی ہو رہی ہو اس سے ایک۔جھگڑا کرلو۔ پتہ لگ جائے گا لڑکی دلچسپی لے بھی رہی ہے تم میں کہ نہیں۔ ان بھائی کو ایسی ہونے والی بیوی مل رہی تھی جو انکے سامنے مسکراتی رہتی اور فالتو بات نہیں کرتی تھی انکو یہی کھٹک گیا۔

ابا کا پیسہ اور فالتو آئیڈیا: سرمایہ کاری ڈبونے کا آسان نسخہ ہیرو کیلئے۔

ابا کا پیسہ اڑاتے بدنام ہو رہے ہو تو دور دراز علاقے میں جائو وہاں گائوں کی گوری معزرت گائوں کی کالی لڑکی کو پسند کرلو بیاہ ہوجائے گا

ناریل کے درخت پر بیٹھی یروئن کیلئے۔

اچھی جگہ رشتہ نہ ہو رہا ہو تو ناریل کے درخت پر چڑھ کر ہر آنے والے نئے رشتے پر ناریل پھینکو۔ نصیب کھل جائے گا۔ پاکستان میں رہنے والی لڑکیاں عبقری کے وظیفے دیکھ لیں۔ ایک تو ناریل کا درخت نہیں ملے گا دوسرا چڑھ چڑھا گئیں بھی تو اتروگی کیسے؟ ہیروئن کو تو ہارنس سے باندھا ہواتھا۔

ہیروئن اور ابا کے پیسے اڑاتا ہیرو کے ابا کیلئے

نکما نکھٹو بیٹا کاروبار کیلئے جا رہا ہو تو شادی کے انتظامات کر نا شروع کردو پکا شادی ہی کرکے لوٹے گا۔

دگنی رفتار پر بھی بوریت: کیا یہ فلم نسل پرستی کا شکار ہے؟ ذاتی رائے۔

دگنی رفتار پر فلم دیکھی پھر بھی آگے آگے کرنی پڑی۔ ہیرو کو اداکاری اتنی فلمیں کرکے بھی نہ آپائی۔ خاص کر بازو پر جب کٹ لگا اور گرا اس سے ذیادہ تاثرات بچے اسکول سے چھٹی کے وقت بہانہ بناتے ہوئے پیٹ درد کا کہتے چہرے پر لے آتے ہیں۔ فلم میں ہنسنے والی باتیں ہنسانے میں ناکام رہیں۔ اور رونے والی باتیں ہنسنے لائق بھی نہیں تھیں۔ جھانوی کپور اچھی اداکاری کر نے لگی ہے۔ اور یہ ہیرو اب تک فلمی صنعت میں کر کیا رہا ہے۔ فلم مجھے کافی

racist

لگی۔

مالیالم فلمیں بہت دیکھی ہیں مگر ان میں کہانی تو ہوتی ہے۔ سائوتھ انڈین اور نارتھ انڈین آپس میں کتنی خار رکھتے ہیں اس فلم کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے۔ ہر بات میں مزاق اڑا رہے سائوتھ کا۔ پھر زبان کا مزاق۔ ہیروئن کو بچپن کا دوست اچھا پڑھا لکھا انسان پسند نہ آسکا اور ایک بونگا شہری فورا پسند آگیا۔

Desi kimchi ratings: 2/5

“کیا آپ بھی ‘ٹائم از منی’ کے قائل ہیں؟ تو رک جائیے! اس فلم کو دیکھنے سے پہلے یہ ریویو پڑھ لیں تاکہ آپ کے پیسے اور گھنٹے دونوں بچ سکیں۔ ناریل کے درختوں سے لے کر بونگے اسٹارٹ اپس تک، اس فلم میں سب کچھ ہے سوائے ایک اچھی کہانی کے۔” کیونکہ پوری دیکھی ہی میں نے۔ سو دو نمبر دے دیئے۔ جھانوی پیاری آئی ہے اس میں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2026 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version