جن کی شادی انکی شادی
Pakistani Horror Comedy Drama Review | جن، ہنسی اور وصیت کا کمال امتزاج
اگر آپ ایک دلچسپ اور منفرد Pakistani horror comedy drama review کی تلاش میں ہیں، تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے!
یہ ڈرامہ نہ صرف بھوت اور جنات کی کہانی پیش کرتا ہے بلکہ اس میں مزاح کی بھرمار بھی ہے، جو دیکھنے والے کو مسلسل ہنسنے اور خوفزدہ ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔
بصری اثرات اور پروڈکشن
اگرچہ VFX پرانے زمانے کے لگتے ہیں، مگر وہ اس ڈرامے کی کہانی اور مزاح کو نقصان نہیں پہنچاتے۔
ڈرامے کے مکالمے اور ہلکے پھلکے مناظر دیکھنے والوں کو باندھے رکھتے ہیں۔سچی بات ہے پہلی دو قسطوں میں ٹھیک ٹھاک فالتو سا ڈرامہ لگا لیکن تیسری اور چوتھی قسطوں میں مزا آگیا۔ خاص کر سائیڈ ہیروئن نے جس طرح بک بک کرکے اپنے گھر سے جن کو پاگل کرکے نکال دیا ہا ہا ۔۔
نہیں سمجھ آیا؟ کہانی بتاتی ہوں
ایک ہیں بوڑھے انکل جو کہانی کے آغاز میں کسی وجہ سے سیڑھیوں سے گر کر مر گئے
دو بیٹے ہیں ۔ ایک شادی شدہ اور دوسرا شادی کے ذکر سے تنگ شدہ ۔ خیر وصیت میں حکیم صاحب جو پیشے سے وکیل ہیں انکو بتاتے ہیں شہر سے دور انکا ایک بڑا سا بنگلہ ہے جس میں وصیت کی رو سے انہوں نے کم از کم چھے مہینے رہنا ہے تب انکو ملکیت ملے گی۔کروڑوں کی جائداد ہے یہ
ساتھ شرط داغ دی کہ چھوٹا بیٹا چھے مہینے کے اندر اندر شادی کرے گا۔ ابھی اسی پر بس نہیں ایک عدد ٹک ٹاکر ٹکری ہے چھوٹے بیٹے کو جو برا مگر ابھرتا ہوا اداکار ہے۔ خیر کسی طور یہ بنگلے میں جا کر رہنے لگے ہیں ساتھ انکا پرانا وفادار ملازم ہے۔اس بنگلے میں انکے ساتھ الٹے سیدھے واقعات ہوتے ہیں تو ملازم بتاتا ہے صاحب نے تعویز دیئے ہیں جو انکو ہر وقت پہننے ہیں۔ بس یہاں سے شروع ہوتا بھوت اور مزاح کا دلچسپ امتزاج۔ بھوتوں میں دو جننیاں اور ایک جن ہے
مرکزی کردار اور اداکاری
اداکاری مجموعی طور پر بہت متاثر کن ہے، خاص طور پر سائیڈ ہیروئن اور ملازم کا کردار ناظرین کو خوب محظوظ کرتا ہے۔
ایک جننی اس جن کی بیوی ہے دوسری سالی
سالی صاحبہ کا رشتہ پکا ہے مگر وہ دل ہار بیٹھتی ہیں شہر سے سوغات میں اپنے ساتھ ٹک ٹاکر لانے والے چھوٹے بیٹے پر۔
ٹک ٹاکر بیچاری نے تعویز نہیں پہنا تو اسکے ساتھ رج کے بھوت اپنا بھوتنا پن دکھاتے ہیں ساتھ ساتھ ایک اور جوڑا ہے جس کا شوہر اس حویلی میں آیا تھا مگر واپس نہیں آیا اسکی بیوی اپنا شوہر ڈھونڈ رہی ہے کیونکہ اسکی جیب میں بجلی کا بل تھا اور آخری تاریخیں قریب ہیں۔
ٹاک ٹاکر کی اماں صحافی ہیں بیٹی کے آسیب میں مبتلا ہونے کا قصہ سن کر انہیں بیٹی کی فکر نہ ہوئئ الٹا اپنے اخبار کیلئے انوکھی خبر درکار ہے۔
مجموعی طور پر ہارر کامیڈی ڈرامہ ہے ظاہر ہے ہارر بس نام کا ہی ہے۔ وی ایف ایکس ماشااللہ سے زمانہ قدیم کے ہیں مگر دلچسپ ہے مکالمے مزے کے ہیں سب سے بڑھ کر سب ادکاری اچھی کررہے ہیں تو مجھے پسند آگیا یہ ڈرامہ
Desi kimchi ratings: 4/5
پاکستانی ڈرامے کو اتنی ریٹنگ دے دی یقینا کورینز نے اس سال میرا بہت دل توڑا ہے۔
-
My Daughter is a Zombie |Gen Z, Zombies & Korean Drama: A Satirical Film Breakdown
-
A Conversation Between Me and Myself – K-Drama Mashup Song Lyrics for Emotional Reflection
-
Jin Ki Shaadi Unki Shaadi DramaShamoon Abbasi's claim over drama full details
-
"Horror Comedy Pakistani Drama Review|jin ki shadi un ki shadi|full review
-
Jama Taqseem Pakistani drama review|2025 mutanjan drama