سیو می۔۔ Save Me
اف یہ ڈرامہ کیا ڈرامہ ہے اسم بامسمی می کے( اوپر کھڑا زبر ہے ) کی بورڈ میں کھڑا زبر لکھنے کا آپشن ہے ہی نہیں خیر۔
اسم بامسمی ہوتا جیسا نام ویسے ہی کرتوت۔
تو یہ ڈرامہ ہے سیو می۔ مجھے بچائو ۔ پورا ڈرامہ دیکھتے ہیروئن مجھے بچائو چلاتی رہے گی اور آپ ڈرامہ دیکھتے ہوئے خود بھی یہی کہہ رہے ہونگے۔۔مجھے بچائو میں نے کیا دیکھنا شروع کر دیا۔۔
پہلی قسط سے ہیروئن پر دکھوں کے پہاڑ ٹوٹنا شروع ہونگے اور وہ پہاڑوں سے نکلنے والے ملبے کو ہیرو اور اسکے دوستوں پر ڈالتی رہے گی۔۔
کہانی ایک دیوالیہ خاندان کی ہے جو سول چھوڑ کر چھوٹے قصبے میں گزر بسر کرنے آ بسے ہیں۔ماں باپ دو بچے۔ ہیروئن اور اسکا بھائی۔ بھائی تھوڑا سا سائیں سا ہے۔ معصوم سا۔دونوں کو ایک اسکول میں ڈالا۔ سو نئے مکتب کے بچوں کا آسان ہدف ٹھہرا بچے چڑائیں گے اخیر حد تک اسکی عزت نفس کچلیں گے ۔ ایک بار کچھ لڑکوں سےپٹ رہا ہوگاہیروئن بھائی کو بچانے بھاگے گی مکتب کی چھت پر۔ ہیرو اور اسکے دوست سے کہے گی مجھے بچائو۔۔ ہیرو کا باپ الیکشن لڑنے والا ہے اس نے سختی سے منع کیا ہے ہیرو کو جھگڑوں میں پڑنے سے۔۔ شامت اعمال سائیڈ ہیرو کو ترس آجائے گا ہیروئن کے ساتھ پہنچ جائے گا مگر تب تک ہیروئن کا بھائی چھت سے کود کر خود کشی کر لے گا۔۔
بس یہاں سے ہیرو فالتو کا وہم پال لے گا کاش میں مدد کر تا بچا لیتا اسے۔۔ یہ جھگڑا نکتہ آغاز ہے
سائیڈ ہیرو پر ظلم کے پہاڑوں کے ٹوٹنے کا۔۔
جن لڑکوں سے اس نے پنگا لے لیا وہ بو سونگھتے پھریں گے اسے مارنے کیلئے۔۔ گو انکی شرارت سے کسی کی جان جا چکی مگر وہ باز نہیں آئے۔۔ ہیرو سائیڈ ہیرو اور وہ لڑکا لڑ رہے ہوتے ہیں وہ لڑکا ہیرو کو مارنے لگتا تو سائیڈ ہیرو اسے بچانے کو لڑکے کو مارتا وہ اونچائی سے گر کر معزور۔۔ اب ہیرو عینی شاہد ہے۔مگر باپ کے ڈر سے گواہی نہیں دیتا سائیڈ ہیرو کو جیل ہو جاتی ہے۔۔
اب ہیروئن کا حال سنو بیٹا کھو کر ماں نیم پاگل ہو گئ باپ کسی مزہبی پیشوا کا معتقد ہو گیا جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور نجات کی کشتی کا مسافر بنانے کا لالچ دے کر لوگوں کو اپنا پیروکار بنا لیتا اسے ہیروئن پسند آگئی ہے سو اسکی خواہش ہے کہ ہیروئن اسکی بیوی بن کر اس گدی کی وارث بن جائے۔۔ یہ پورا خاندان اسی مزہبی گروہ کے بنائے آستانے میں رہ رہا ہے وہاں لوگ عبادت کروا کر نیم پاگل کیئے جا رہے ہیں
اس ڈرامے سے عجیب عجیب سبق ملتے
لڑکیوں کیلئے۔۔
بھئ ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھو کسی مصیبت میں پڑو تو بچائو بچائو پکارو۔ باقی کچھ بھی کر لو خود اپنے آپ کو نہیں بچا سکتیں۔ اگر کسی کو جھوٹے منہ مدد کے لیئے پکار لو تو اسکو جتاتی رہو قبر تک اس سے مدد لینا نہ کرے تو طعنے دے دے کر اسے قبر تک پہنچا دینا۔۔
باقی مظلوم اتنی ہے ہیروئن سچ میں تو دو ایک بار میرا بھی دل کیا اسے پٹتے دیکھ کر موبائل اسکرین میں گھس کر اس پر ہاتھ اٹھانے والوں کے ہاتھ توڑ دوں سچی۔۔
لڑکوں کیلئے ۔
بھئی کمینے بنو دوستوں کے پیچھے کبھی خوار نہ ہو باپ سے بنا کر رکھو فالتو وہم نہ پالو کہ کسی نے مدد کیلئے پکار لیا تو فرض ہو گیا مدد کرنا بھئ سپر مین تھوڑی ہو سب کی مددکرتے پھرو۔ اور دوست کے ساتھ ڈھیٹ بنو چاہے اسکی زندگی برباد کر دو مگر جب مدد کی ضرورت ہو اسکا کان پکڑ کر اپنی مدد کروائو۔ باقی ابا اگر کرپٹ ہیں تو انکی کرپشن کھول دو اگر سب اپنے اپنے ابا کی کی گئی کرپشن ہیرو کی طرح کھولا کریں تو قسم سے دنیا دے کرپشن ختم ہو جائے
سائیڈ ہیرو کیلئے۔۔
بس ایک عقل کا کام کیا زندگی میں کہ ہیروئن پر مر نہیں مٹے اور فالتو کا محبت میں تکون نہیں بنایا۔ باقی ہر قسم کی حماقت کی ہے۔ مطلب خود کو کیا سمجھتے ہو ؟ مدر ٹریسا؟ ہیروئن کو بچانے پہنچے۔ جانتے ہو ہیرو کا کام ہوتا بچانا بس ایویں خواری اٹھائی اسکے بھائی کو نہیں بچا پائے۔ اوپر سے ہیرو کو بچانے پہنچے۔ مطلب؟ ایک ڈنڈا کھا کر اسکی کھوپڑی کا کیا بنتا زیادہ سے زیادہ چیونٹی مر جاتی کوئی دماغ کا کیڑا مر جاتا نہ جی تڑپ اٹھے مزا آیا؟ ہیرو کم بخت بچ گیا اگلا ولن زندگی بھر کیلئے معزور ہوا اور تم؟ جیل پہنچ گئے پانچ سال برباد ہوئے کیا کیا خواب دادی کے چکنا چور ہوئے۔ مر بھی گئیں بیچ میں اوپر سے ہیرو کی کمینگی کی انتہائیں بھی سہیں۔ نہ گواہی دینے آیا نا دادی کا خیال رکھا اوپر سے ملنے آیا تو معافی مانگنے کی بجائے دوبدو لڑا مارا پیٹا۔ مطلب حد ہوتی ہے لعنت بھیجنی تھی ایسی دوستی اور دوست پر نہیں یہ دوستی کے جھنڈے گاڑ رہے تھے ۔دوبارہ شیر و شکر اوپر سے دوست کی محبوبہ کو آخری منظر تک بچاتے بھی رہے کیا ملا یہ سب کرکے؟ ایک سائیڈ ہیروئن تک تو رکھی نہیں تھی۔۔
دوستوں کیلئے۔۔
بھئی زندگی میں پریشانیاں مسلے کم تڑپنے پٹنے کا بہت دل تو کوئی کراٹے کوئی جڈو کلب چلے جائو۔۔ دوست کی محبوبہ کو بچاتے پھر رہے زلیل و خوار ہوئے پٹے بازو تڑوایا مار کھائی۔ مطلب ہیرو کی سب مصیبتیں اپنی جان پر جھیلیں کیوں آخر کیوں؟ والدین نے تھوک کے حساب سے لیا تھا تمہیں ؟ جان فالتو کی تمہاری؟
اف اتنا لمبا ہو گیا دل ابھی بھی ٹھنڈا نہیں ہوا مطلب کیا ہم کے ڈرامہ اسلیئے دیکھ رہے کہ یہ ہمیں مزہبی انتہا پسندی پر مبنی دکھوں آزمائشوں سے پر ڈرامے دکھائیں؟ بھئی یہ تو ہم پاکستان میں خود ہی دیکھ رہے بھگت رہے اب کوریا کا بھی یہی سب دیکھنا تو کیا ضرورت ہے ہمیں ہنگل گٹ پٹ سن کر انگریزی پڑھ کر اردو میں سمجھنے گی ہاف۔۔
جھنچا۔۔
زاتی رائے۔
بھئی یہ ڈرامہ دیکھنے سے بہتر پیاز کاٹ لو۔ پیاز کاٹتے انگوٹھا کٹ جائے تو چٹکی بھر مرچ اسی انگوٹھے سے پکڑ کر ہنڈیا میں ڈال لو کم درد ہوگا ۔۔ یہ ڈرامہ آنکھوں کانوں سر دل روح ہر قسم کا درد آور ہے ۔۔ اور اوکے ٹائیکون کے پیچھے دیکھا تھا میں نے اسی نے اس ڈرامے میں اتنا کمینے لڑکے کا کردار کیا ہے کہ بس زہر لگنے لگا تھا مجھے شکر ہے ہو آر یو دیکھا میں نے تھوڑا بہتر لگنے لگا اب۔۔
by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans#kactor #leejongsuk #tvn #kdramaedit #oppa #koreanactress #kbs #kpopers #drakorindo #sbs #vagabond #doramascoreanos #asiandrama #kdramafans #koreandramalovers #rowoon #koreanlovers #l #kpoperslovers #klovers #like #cdrama #newdrama #kimsohyun #jongsuk #koreadrama #actress #leejaewook #mbc #suzy