ہایئرز اور اس سے سیکھے گئے اسباق۔۔۔
woh jo kehde mujhay
لڑکیوں کیلیئے۔۔
غریب ہو تو امریکہ جائو کوئی امیر زادہ مر مٹے گا۔۔
مطلب غریب ہو ٹھیک امریکہ جا سکتے مطلب۔۔
امریکہ جا سکتے ہیں بھئ ۔۔
غریب ہیں تو کیا ہوا۔۔
لڑکوں کیلیئے۔۔
امریکہ میں بیٹھ کر بھی دیسی خد و خال پر مرنا ہے تو امریکہ جانے کی ضرورت ہی کیا تھی۔۔
مطلب ایک سے ایک بلونڈ۔۔
جائو یار۔۔خیر سبق کیا سیکھا؟۔۔
اگر امریکہ مین عیش کر رہے ہو تو دیسی لڑکی کو گھورنے سے پہلے اپنے گھر فون کر کے اپنی والدہ سے پوچھ لینا کوئی نئی ماسی تو نہیں رکھی کیا خبر وہ لڑکی اس نئی ماسی کی بیٹی نکل آئے۔۔
اور پھر کتا خواری مقدر ہوگی تمہارا۔۔
ہاں ایک اور سبق بھی۔۔
سڑک کنارے کسی سپر اسٹور کے سامنے لگی میز کرسی پر صبح صبح کوئی لڑکی نیند میں ڈوبی آئے اور آپکے سامنے بیٹھ کر سو جائے تو بھائی شرافت سے دوسری نگاہ ڈالے بنا اٹھ جانا یہ لڑکی امریکہ پلٹ ہو سکتی ہے اور اسکا سہیلا آپکا دیرینہ سابقہ دوست اور موجودہ دشمن بھی ہو سکتا ہے۔۔
ویسے پاکستان میں بھی یہی اطلاق ہوگا یہاں ایسے عجیب اوقات میں ہوائی مخلوق ہی پھرتی یقین نہ آئے تو ایسی صورت حال پر لاحول ولا قوت پڑھ کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر سکتے۔۔
اس کے ڈرامے سے کے ڈرامہ ویورز یہ سبق بھی لے سکتے۔۔
ہیرو سائیڈ ہیرو کے علاوہ بھی لمبے والے مناظر میں پیچھے کسی کونے میں دبکے لڑکے بھی گھورو کیا پتہ ان میں سے کل کو کوئی بڑا ہو کر ڈراموں میں آئے اور تمہارا کرش بن جائے(ہیونگ سک)
یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے ڈرامے میں بس دیکھنے والی چیز لی من ہو ہی ہے۔۔
ویسے پارک شن ہے تب اگر دانت اندر کرنے والے تار لگوا لیتی تو اب تک اسکا منہ بند ہونا شروع ہو گیا ہوتا خیر۔۔ چلو مستقبل بن ہی گیا پھر بھی اسکا۔۔