matchmaker
دیکھا پہلی قسط دیکھی۔ اور گو مگو میں ہوں کہ اگلی قسط دیکھوں یا نہیں۔ دیکھنے کی وجہ آل آف اس آر ڈیڈ کی ذومبی والی ہیروئن کا ہیروئن ہونا اور رووون کا ہیرو ہونا۔اور نہ دیکھنے کا سوچنے کی وجہ ابھی بتاتی ہوں۔کہانی ہے صلہ کے زمانے کی جہاں ایک عدد نہایت کم عمر طالب علم بہت بڑا عہدہ پانے لگتا ہے کہ شہزادی کی نظر پڑ جاتی ہے۔ اب شہزادی کی جانب سے پیام اور لڑکے کے گھر والوں کیلئے انعام و اکرام دولت اور شاہی عہدوں کی پیشکش بھجوائی جاتی ہے۔ گھر والے خوش۔ ہیرو پاکستانی لڑکیوں کی طرح اپنے کیئریر کیلئے رونا دھونا مچاتا ہے مگر ہیرو کے والدین بھی پاکستانی والدین کی طرح زبردستی اسکی شادی کروادیتے ہیں۔اب یہ ہیرو اتنا منحوس ہوتا ہے کہ شادی کی تقریبات ختم نہیں ہوئی ہوتی ہیں اور شہزادی پھڑک کر وہیں ختم۔ اب ہیرو نا تو شادی شدہ ہوا نا ہی اب دوبارہ شادی شدہ ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں کے رواج کے مطابق بادشاہ کے داماد کبھی دوسری شادی نہیں کر سکتے نہ ہی کوئی کنیز رکھ سکتے ہیں۔ اب ہیرو شدید غصہ ور اور ٹھرکی ٹائپ بن چکا ہے۔ لیکن منحوس اتنا سمجھا جاتا ہےکہ جس رستے سے گزرتا ہے وہاں کی خواتین و لڑکیاں تتر بتر ہوتی ہی ہیں وہاں کے مرد ملازمین بھی اسکے ہاتھوں اپنی شامت بلوانے کے خوف سے نودو گیارہ ہوجاتے ہیں۔شدید تنہا ہیرو اپنے ملازم کے ساتھ گدھے کی سواری کرکے اپنی سب ناتمام خواہشات کا غصہ اتارتا پھرتا ہے اور ہیروئن۔وہ ہے وچولن ایسی وچولن جو چہرہ دیکھ کر آپکے اگلے پچھلے سب افئیر جان جاتی ہے اور آپکا رشتہ تڑوادیتی ہے۔ کچھ کروائے بھی ہیں جو دو لڑکے لڑکیاں بھاتے انکا جوڑ ملاتے ہوئے یہ موصوفہ ماہر وچولن ہیں جو چھپ چھپا کر کارنامے کرتی ہیں۔ ہیرو سے مڈ بھیڑ ہوئی ہے روائتی سی اور بس۔اتنی پھیکی سادہ یک طرفہ سی کہانی کہ دوسری قسط کا اشتیاق ہی نہیں رہا۔ Desi kimchi ratings: 2/5