آج ٹرو بیوٹی دیکھا ایک قسط دیکھی اور یہ لکھنے بیٹھ گئ۔
کہانی تو پتہ ہی ہوگا ایک لڑکی ہے ہائی اسکول کی نہایت بدصورت اور احساس کمتری کا شکار اسکا سب اسکول میں مزاق اڑاتے ہیں برا بھلا ہوتا ہے اسکے ساتھ ایک لڑکے کو اظہار محبت کر ڈالتی ہے وہ بری طرح بے عزت کردیتا ہے اسکی ویڈیو بنا کر سب ہم جماعت الگ مزاق اڑاتے دکھی لڑکی خود کشی کرنے کئی منزلہ عمارت پر جا کھڑی ہوتی ہے کودنے اور دھماکے دار انداز میں نمودار ہوتا ہے ہیرو چھان وو کیا نام ہے وہی پیارا والا ویسے دونوں ہی ہیرو پیارے ہیں مگرایک بے چارہ سائیڈ ہیرو ہے تو سمجھ جائو خود ہی آگے بڑھ کر عین اس وقت جھپٹا مار کر اسے خود پر گرا لیتا ہے جب وہ خود کشی کا ارادہ ترک کر چکی ہوتی ہے۔ اس تصادم میں ہیروئن کی عینک سولہویں منزل سے گر کر جام شہادت نوش کر جاتی ہے۔ اب ہیروئن اندھی ہوگئ اور یہاں مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اندھی ہونے کا ہونق پنے اور گائودی بننے سے کیا تعلق سیدھی سادی ایب نارمل لگنے لگی بے چاری ایسی اداکاری کی۔ میری خود عینک کا نمبر اس ہیروئن کے آس پاس اور عینک نہ ہونے پر دنیا اندھیر ہی ہوتی ہے میرے لیئے مگر کبھی ہیروئن والی حرکتیں نہیں کی۔
( جبھی سنگل ہوں ) خیر ہیرو پر لد کر کئی منزلہ عمارت سے نیچے اتریں گھر پہنچیں تو گھر والے گھر بدلنے
کی تیاریوں میں ہیں ان موصوفہ کا ٹرانسفر دوسرے اسکول کروارہے ہیں ہیروئن بلیوں اچھلی خوشی سے
اور اگلے کئی دن اسکول نہ گئ اور میک اپ کرنا سیکھ لیا۔ اب اگلے اسکول میں میک اپ کرکے گئیں اور دیوی کا لقب پایا۔ کٹ گئیں سب مصیبتیں۔ مگر نہیں یہاں ہیرو انکا ہم جماعت ہے بدتمیز غصہ ور مگر ایک بار پھر ہیروئن کو بنامیک اپ دیکھ لیا اب اگلی قسط میں ہیروئن پول کھلنے سے ڈر رہی ہے۔ ڈرامہ ہلکا پھلکا سا ہے بس یہ سمجھ نہیں آئی میک اپ کرنا چند دن میں کیسے سیکھا اور پہلے کیوں نہ سیکھا اور میک اپ کرنا سیکھا یا پلاسٹک سرجری جو تھوبڑ اوپر سے بن کر آیا اسے میک اپ سے خوبصورت کیسے کر لیا ؟ دانے غائب کیسے کیئے مانا کورین میک اپ مشہور مگر معجزے ہو رہے ہیں بھئ میک اپ سے حسین اور سچ بتائوں بنا میک اپ ایسے بڑے گلاسز میں تو میں خود ہیروئن سے دس گنا زیادہ بد صورت لگتی ہوں وہ بے چاری اتنا کچھ چہرےپر تھوپ کر بھی اتنی بدصورت نہیں لگ پا رہی جتنی میں اتنا کچھ تھوپ کر بھی لگتی۔ قسمت ہے بھئ وہاں وہ بد صورت سمجھی جاتی ہے یہاں میں۔ مگر ایک بات ہے کسی کو جرات نہیں مجھے بدصورت کہے۔ منہ توڑ دیتی ہوں میں ہاں
DESI KIMCHI RATINGS ” 4/5 SO FAR ITS INTERESTING MUST WATCH