Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

amazing deals for Russia available on amazon
💥 Grab your exclusive coupon, valid ONLY TODAY! 🔍 Search 8HT7H On SHEIN or click here >
Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

Weak hero class 2 | a boring disappointing season 2

Posted on July 2, 2025July 2, 2025 by Desi Kimchi

Weak hero class 2

کلاس ون کے بعد میری اتنی توقعات تھیں اس ڈرامے سے کہ کیا بتائوں۔ بے صبری سے انتظار کیا ۔ کلاس ون دوبارہ دیکھ ڈالا اسکے آنے سے پہلے۔ اور دیکھ کر دھچکا لگا۔ ہاں دھچکا۔ یوں لگا کہ پہلا سیزن کسی منجھے ہوئے لکھاری سے لکھوانے کے بعد دوسرا کسی نو آموز فیس بکی رائٹر سے لکھوالیا۔اتنی مایوسی ہوئی ہے کہ کیا بتائوں۔ 

کہانی شروع ہوتئ ہے پچھلے سیزن کے آخر سے جب سو ہو کومہ میں چلاگیا۔اور شیون کو اب گائوں کے ایک اسکول میں پڑھائی مکمل کرنی ہے۔ شیون کی پچھلے سیزن میں اماں غائب رہیں اس سیزن میں بلا وجہ ابا۔ یہاں ایک گھونچو سا لڑکا پٹ رہا ہوتا ہے تب شی اون اسے بچانے کیلئے اسکی جگہ خود پٹتا ہے۔ اور اینٹری ہوتی ہے باکو کے دوست کی ۔ باکو کا دوست سابق تائکواندو فائٹر ہے اور باکو خود ایک بہت اچھا لڑاکا ہے جس سے پورا اسکول ڈرتا ہے۔ شیون سے انکی بلا وجہ دوستی ہوتی ہے اور یہاں آتا ہے ولن لڑکا۔ یہ لڑکا بہت ذہین اور اچھا لڑاکو ہے لیکن ایک پیشہ ورانہ مجرم گروہ سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ اس نے ایک تنظیم بنائی ہے جو ہائی اسکول طلبہ کے لڑاکا لڑکوں پر مشتمل ہے ۔ یہ لڑکے ہائی اسکول کے لڑکوں سے چھوٹے موٹے جرائم کراتے ہیں او رپیسہ اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ لڑکا باکو کا دوست تھا اور چاہتا ہے باکو بھی تنظیم کا حصہ بنے مگر باکو نہیں بنتا ۔ سو پورے اسکول کے لڑکے جب اس تنظیم کے لڑکوں ہاتھ لگتے ہیں تو پٹتے ہیں۔ 

کہانی میں بہت جھول ہیں اتنے کہ میں حیران ہوئی کہ پہلا سیزن جتنا میچیور لکھا گیا تھا دوسرا اسکا آدھا بھی نہیں۔ سب سے بڑھ کر سوہو کا کردار جتنا اچھا لکھا تھا چھوٹی موٹی نوکریاں کرنے کے تجربے سے ایک مضبوط شخصیت میں ڈھلتا اور شیون جو اندر خود سے لڑتے کمزور ہونے کے باوجود جب میٹر گھومتا ہے تو جان لڑا دینے والا اس پورے سیزن میں یہ دونوں کردار تھے ہی نہیں۔ اس سیزن والا شیون ایک کمزور اور چھوٹے ذہن کا لڑکا ہے۔ ہر بار پٹنے کے بعد بس کوئی ہتھیار چاہیئے اسے لڑنے کو۔ اتنا عجیب لگتا رہا ہے مجھے جب فائٹر لڑکے سب سے پہلے اسے کمزور سمجھ کر ہتھیار ایک طرف لیکر پھینک دیتے تھے۔ باکو کا کردار مزاحیہ اور خوب دلیر لڑکے کا لکھا ہوا ہے مگر اس لڑکے کو شیون میں دلچسپی کیسے ہوئی؟ بس چونکہ پچھلے سیزن کا اہم کردار شیون تھا تو اس سیزن میں بھئ اسے بنانے کیلئے دوستی کرادی۔ شیون نہ اپنے دوستوں سے بات کرتا ہے نہ اسکی کوئی ایسی خوبی دکھائی جس سے کوئی متاثر ہو پچھلے سیزن کو نہ دیکھنے والے شیون کو تھرڈلا ہی سمجھیں گے۔سچ ہے شیون کو نکال کر باکو کی کہانی بناتے تو پھر بہتر رہتا۔ 

اب کاسٹنگ کی بات کریں گوتاک بیک جن او رجون یونگ کی تو تینوں لڑکے بہترین ادکار رکھے۔ تینوں نظر آرہا ہے مضبوط شخصیت کے مالک فائٹر لڑکے ہیں جبکہ باکو ادکار اچھا ہے ( ٹوئنکلنگ واٹر میلن والا) مگر اس پر یہ کردار جچا ہی نہیں۔ نا یہ ان تینوں جتنا لمبا ہے نہ اسکی جسامت لڑاکا لڑکوں والی ہے جب یہ تڑیاں لگاتا تو ان تینوں کے مقابلے میں ذرا نہیں جچتا۔ اسکا کردار شی اون سے کہیں ذیادہ اچھا لکھا ہوا ہے۔ پورے سیزن میں شی اون کو نکال دیں تو کہانی ٹھیک چل رہی ہے۔ 

مجھے دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی ۔ پچھلے سیزن میں جس طرح ہر کردار کی الگ کہانی تھی کیسے انہوں نے غلط فیصلے لیئے کیسے ان پر اثر انداز ہوئے انکے فیصلے یہ سیزن پچھلے سیزن کی بجائے کوئی نیا ڈرامہ ہوتا تو پھر بھی اتنا اچھا نہیں۔

اب آگے اسپائلرالرٹ ہے۔ سو اگر دیکھنے کا ارادہ ہے تو آگے مت پڑھو۔

 آخر میں انجام میں باکو ہار گیا تھا تب شی اون نے پٹ پٹ کر اور بیک جن کو چن چن کر اسکے بازو ٹانگوں کو نشانہ بنا کر مارا پھر باکو نے آکر مار کر جیتا اتنا فضول لگا مجھے۔ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھاتے دو لوگ مل کر ایک پر حاوی ہوئے تو کیا کمال ہے؟ پھرولن آخر میں اپنے دوست کو مار کر شرمندہ تھا صرف اتنا دکھا دیتے کہ وہ وہاں سے واک آئوٹ کرجاتا اور دوست کو کہتا یونین اب اسکول کو تنگ نہیں کرے گی۔یہ میرے نزدیک تمیز دارانہ انجام تھا الٹا دو لوگوں نے مل کر ولن کو مارا اور پھر جیت کر بغلیں بجائیں۔ ولن سے اتنی بے عزتی برداشت نہ ہوئی اس نے خود کشی کرلی۔ حد ہے۔ کسی بچے نے کہانی لکھی ہو جیسے۔ 

پہلا سیزن ذہنی طور پر مضبوط اور جسمانی طور پر مضبوط انسان ہیرو تھا  ( سوہو) جبکہ دوسرے سیزن میں صرف اس لیئے کہ باکو کا کردار شیون کے کردار پر حاوی نہ ہوجائے اسے شی اون پر انحصار کرتے دکھایا جبکہ شی اون صاحب ہیرو بن کے پہنچتے اور پٹ پٹ کر دہرے ہوجاتے تب انہیں کوئی بچانے پہنچے۔ 

اب جو لڑکے ہیں ان کو پتہ ہوگا کہ جو انسان مضبوط طاقتور ہوتا ہے وہ کبھی کمزور پر ہاتھ نہیں اٹھاتا اور جب آپ کا ہتھیار کوئی چھین کر پھینک سکتا ہے تو وہ مضبوط ہوا نا؟ تو اس میں ہیرو پن کہاں ہے کہ آپ بس ہتھیار ڈھونڈ کر گھونپتے پھریں۔ جس جس فائٹر لڑکے نے پیٹا اس نے کبھی ایسے نہیں پیٹا کہ جان کا خطرہ ہو یا ہڈی ٹوٹنے کا ڈر ہو۔ لیکن شی اون سیدھا پین اٹھاتے ہیں گھونپ دیتے یہ ایک بار دو بار چل جاتا ہر بار ایک سے ذیادہ دفعہ میں یہ حرکت مکمل طور پر احمقانہ ہی لگتی۔ 

Desi kimchi ratings: 2/5

اس پر تو مزاحیہ تبصرہ کرنے کا دل ہی نہیں کررہا۔

> » Home » Korean Drama Reviews » Weak hero class 2 | a boring disappointing season 2
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Pankhay saaf krnay ke liye hogai asani | Flexible fan cleaning duster available on daraz


Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2025 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version