وائل یو ور سلیپنگ۔۔
یہ ڈرامہ واقعی خواب سا ہی ہے۔ شروع خواب سے ختم خواب پر یوں لگتا آپ خود بھی خواب ہی دیکھ رہے ہیں۔ مگر یار ایسے خواب تو نہیں آتے مجھے۔۔۔
کہانی کچھ یوں ہے کہ ہیروئن خواب دیکھ کر اٹھتی ہے۔۔ خواب بھی ایسا بھیانک کہ اٹھتے ہی خود کو بھی بھیانک بنا ڈالتی ہے۔ اچھے بھلے درمیانی لمبائی کے گھنے سیاہ بال کاٹ پیٹ کر کھوپڑی تک پہنچا لیئے۔۔ کہ خواب میں لمبے بالوں کے ساتھ محترمہ کا ایک گاڑی سے حادثہ ہوتا ہے بچ کر کومے میں جاتی ہیں اور خود ڈرائیو نا کرنے کے باوجود انکا منگیتر ان پر حادثے کا الزام لگا کر صاف بچ جاتا اب ہو ش میں آنے پر انکو جیل میں جانا ہے۔
ایسا خواب دیکھ کر جاگنے پر تو اصولا خوشی ہونی چاہئے عجیب ہی لڑکی ہے۔ مسلئہ محترمہ کے ساتھ یہ کہ انکے خواب سچ ہو جاتے ہیں۔
اسکے ساتھ تو جانے ایسا کیوں مگر عین اسی وقت ہیرو بھی خواب میں یہ سب ہوتا دیکھتے ہیں اور ہیروئن کو بچانے نکل پڑتے ہیں۔
کیا ہوا کہانی گڈ مڈ ہو گئ نہیں سمجھ آرہی؟ ارے ڈرامہ دیکھنے والوں کونسا اس سب کی منطق سمجھ آئی جو نا دیکھ کر آپکو آجائے گی؟
خیر اس خواب میں حادثے میں سائڈ ہیرو مرا ہوتا ہے۔۔ اور بعد میں جو کتے والی ہوگی بے چارے کی یہیں مر جاتا تو اچھا تھا۔۔
خیر ایک ولن ہیں دو ہیرو ہیں ایک ہی ہیروئن۔۔
کہانی بس ان تینوں کی ایک دوسرے کے متعلق سچے جھوٹے خواب دیکھتے ہی گزر جائے گی
ہیرو کو خواب اپنے بھائئ کے متعلق بھی آتے ہیں۔
مطلب اس ڈرامے میں خواب سچے ہوتے ہیں مگر خوابوں کو سچ ہونے بھی نہیں دیا جاتا تینوں مل کر خواب کے الٹ واقعات ترتیب دے ڈالتے ہیں۔۔
کہانی یہاں تک آدھی ہو چکی ہے۔۔ مگر چلیں بتا ہی دیتی ہوں
ایک انکل کا چھوٹا بھائی ملٹری سے بھاگتا ہے اور ہیرو کے ابا اور ہیروئن کے ابا کو خود کش حملے میں مار ڈالتا ہے۔۔
ایک تو کورین بجائے خوش ہوں کہ بھئی اس خود کش حملے والی بلائیات سے محفوظ ہیں مگر نا جی وہاں ہوتے نہیں تو خود ہی خود کش حملہ کروا دیا غیر حقیقی دنیا میں ہی سہی۔۔
خیر ہیرو ہیروئن کو لڑکا سمجھتا ہے ۔۔ ایک تو پتہ نہیں کیسے مجھے تو ایک کورین کی عقل کی سمجھ نہیں آتی عجیب پتھر پڑے ہوتے ہیں۔۔
خیر بڑے ہوکر ملتے ہیں تو ہیروئن جھٹ پہچان لیتی ہیں۔ خواب میں دیکھ بھی لیتی ہیں مگر ہیرو وہی لڑکا سمجھنے والی بیماری میں مبتلا۔۔ ہیروئن نے وہ وہ لائن ماری ہے کہ بس کسی نے لائن مارنا سیکھنا ہو تو بے سوزی سے سیکھے۔۔ خواب دیکھنا خواب میں ہیرو کہاں جاتا کیا کرتا سب دیکھنا پھر وہیں پہنچ جانا ۔ کمال ہے۔۔ یار۔۔ مجھے بھی ہیونگ سک پر شدید والا کرش مگر مجال ہے خواب میں ہیونگ سک نظر آیا ہو کبھی۔۔ الٹا بی ٹی ایس آگئے تھے۔۔ حالانکہ میں تو آرمی بھی نہیں ہوں پھر بھی میرے گھر پوری دعوت اڑا کر چائے وائے پی کر گئے۔۔
ہفففف۔
سائڈ ہیرو کہاں ہے؟۔۔ ہائے بے چارہ ہیروئن کی اما ں کا بٹوہ واپس کرنے آیا اور ان دونوں کی کہانی میں بلا وجہ بدھو بنتا گیا۔۔ ایک تو اسی خواب میں ہیروئن کے منگیتر نے اسے گاڑی کے نیچے دے دیا۔۔
وہاں سے ہیرو نے ہیروئن کو بچاتے اسے بھی بچا ڈالا۔۔ حقیقت میں۔۔ اب یہ بے چارہ ہیرو جب جہاں مصیبت میں ہوگا اور ہیروئن جب جہاں مصیبت میں ہوگی اسکو خواب آجائے گا۔۔ یعنی ہیرو ہیروئن کا یہ جھونگے میں گاڈ فادر بن جائے گا۔۔ اور مزے کہ بات جب ہیرو ہیروئن دونوں جل کر خاکستر ہونے والے ہونگے تو وہی انکل جنکا چھوٹا بھائی خود کش حملہ کر بیٹھا خواب میں ان دونوں کو دیکھ کر بچانے پہنچ جائیں گے۔۔ یہاں سائڈ ہیرو نے کوکین چڑھا رکھی ہوگی ۔۔
منطق کا تو دن دہاڑے قتل عام ہوا ہے اس ڈرامے میں۔۔
ویسے زیادہ غور سے یہ ڈرامہ مت دیکھنا یہ نا ہو ہے ان ، جونگ سک یا سوزی کے بارے میں آپ کو بشارت ہونا شروع ہو جائے لیکن آپ کوریا جب تک پہنچیں گے عین ممکن کہ جس خواب کو حقیقت ہونے سے آپ بچانے پہنچیں وہ ماضی قریب میں رونما بھی ہو چکا ہو۔۔
کہانی سے ملنے والے اسباق۔۔
ہیروئین۔۔
بھئی لڑکپن میں کسی لڑکے کو نظر میں رکھ لو۔۔ بڑے ہو کر اسکے متعلق ہر طرح کے خواب دیکھو۔ خواب میں اسکے سونے جاگنے کھانے پینے ہر چیز کی معلومات اکٹھی کرو۔ بس پھر پیچھے پڑ جائو اسکے۔۔ ہر جگہ اسکا پیچھا کرو ناک میں دم کر دو دماغ خراب کردو۔ اتنا عاجز کرو کہ وہ اپنے بال نوچ ڈالے سر پیٹ لے۔۔ بس پھر اسکے زہن پر اتنا سوار ہو جائو گی کہ مرتا کیا نا کرتا مر ہی مٹے گا تم پر۔۔ پھر آرام سے پلے ہارڈ ٹو گیٹ۔۔ ارے مشکل سے ہاتھ آنے والا کھیل کھیلو ہو سکے تو اسکے خوابوں میں بھی پیچھا کرو ۔۔ امی کی فکر دور ہو جائے گی انشا اللہ۔
ہیرو کیلئے۔۔
بھئی دماغ استعمال کرنے کیلئے نہیں ہوتا اسکو کھوپڑی میں محفوظ رکھو قبر میں کیڑوں کے کام آئے گا۔۔ بس کسی لڑکی کی طرف آنکھ اٹھا کر مت دیکھنا۔۔ کوئی خود ہی گلے پڑ جائے گی۔ تم بس اپنے چھوٹے بھائی کے عشق عاشقی پر نظر رکھو انکیلئے راستے بنائو اپنی دفتر کی ساتھی خواتین کو نظر اٹھا کر مت دیکھو مگر
چھوٹے بھائی کی معشوق کے خانگی مسائل جیسے والدین کے جھگڑے نمٹانے پہنچ جائو۔ باقی رائٹر راہیں نکالے گا۔۔
سائڈ ہیرو کیلئے۔
جو تمہاری پروا کرے اسے باتھ روم تک جانے نا دو بے چارہ منتیں ترلے کرے پیٹ میں درد سے مر رہا ہومگر نا جی پہنچو ہیرو ہیروئن کو بچانے ہیرو کے چھوٹے بھائی کی معشوق کے گھر وہاں سے واپسی پر ہیرو کے چھوٹے بھائی کی معشوق کو اسکی والدہ اور ہیروئن سمیت گھر بھی پہنچائو بس جو وفا شعار ساتھی ساتھ ہے اس کو باتھ روم نا جانے دو۔۔
پھر یہی نہیں ہیروئن پر مر مٹو جو یقین مانو تم سے زیادہ حسین نہیں ۔۔ اف کیا مسکراہٹ ہے تمہاری۔۔ہائے۔۔ آہم۔۔ ہاں تو دنیا جہان کی خواری کاٹو ہیروئن کو بچانے کیلئے چھری بھی کھا لو پھر بھی سارا احسان ہیرو کا مانا جائے گا۔۔
اس ڈرامے کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے ہیروئن کی آنکھیں بٹن ہیں اور سائڈ ہیرو کی تو پوری پتھر کی ہیں۔ اتنا وجیہہ خوبصورت ہنستا مسکراتا لڑکا آگے پیچھے ہے ہیروئن کو پسند بونگا بنا ہیرو آرہا۔۔
شکل کی بات نہیں کر رہی لی جونگ سک کا اس میں جو کردار ہے ایک نمبر کا عقل سے پیدل اور بونگا لڑکا بنا ہے جس کی وکالت ہیروئن کے مستقبل کے حوالے سے دیکھے گئے خوابوں پر ٹکی ہے جس دن جس کیس کے بارے میں خواب نا آیا وہیں ہیرو فارغ ۔ جانے وکالت پڑھتے کیا گھاس کھودی ہے ۔۔
سائڈ ہیرو۔۔ ایک تو تمہیں کچھ رنگ نظر نا آنے والی بیماری یے اس بیماری کے ساتھ چلو نوکری لگی ہے تو منہ بند رکھو۔ نا جی ہیروئن کے پیچھے نوکری بھی چھوڑ کر وکالت پڑھنی شروع کردی جیسے ہیروئن نے وکیلوں کا ٹھیکہ لے رکھا بھئ کیس آپ لیں اور کیس کے حوالے سے تحقیقاتی خواب میں دیکھ لیا کروں گی۔۔
بقیہ کردار۔۔
بھئی تھے تو یہ لوگ بھی کہانی میں کام بھی بہت تھا مگر انکل کا کام ہیرو ہیروئن کے ہاتھوں خود کشی سے بچ کر ولن کے ہاتھوں حادثے میں مرنا۔۔ ہیرو کی ساتھی وکیل کام ہیرو کو چول ثابت کرنا تھا اور ناک پر مکھی نا بیٹھنے دینا ۔۔ ہیرو کے بھائی کا کام بس ہیرو کو بیت الخلا میں ٹشو پیپر لا کر دینا ہی تھا۔۔ یا اپنی والی کے پیچھے ہیرو سے ڈانٹیں کھانا بس۔۔ دوسرے ساتھی وکیل نے اپنی گاڑی اوبر یا کریم میں لگائے بنا ہیرو کو فری رائڈز دیں۔۔ تو میرا دل یہی کیا کہ اپنے موبائل سے ان فالتو ایپس کو ان انسٹال کرکے کوریا کا ویزا لگوا لوں۔۔
نتیجہ:جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے خواب کو حقیقت ملی۔۔ ایسا ہو سکتا ہوتا تو میں تو امیر ہونے کےخواب اکثر دیکھا کرتی ہوں۔ ہیونگ سک نا سہی بی ٹی ایس سہی میرے گھر تک رسائی حاصل کر ہی چکے ہیں۔ تائہیونگ سے کہہ کہلا کر ہیونگ سک سے ملاقات کی راہ ہموار تو کر ہی لیتی سوزی نے اتنا کچھ تو سکھایا ہے اس ڈرامے میں۔۔
ویسے شکر ہے میرے خواب سچے نہیں ہوتے اکثر چٹان سے کودئ ماری ہے تو کبھی ایک بد شکل چڑیل کو پیچھا کرتے بھی دیکھا کر تی ہوں ان دونوں خواب کے سچ ہونے پر یہ پیج لاوارث ہو جائے گا نہیں؟۔۔
اگر آپ کو منطق سے دور کا واسطہ نہیں اور سیکنڈ لیڈ سینڈروم نہیں ہے تو دیکھ لو یہ ڈرامہ یہ دونوں بیماریاں لگ جائیں گی۔ ہر منظر پر اسکے پچھلے منظر سے منطقی تعلق تلاش کرتے اور سیکنڈ لیڈ کیلئے آہیں بھرتے وقت گزرے گا۔۔میرا مشورہ تو یہی ہے دیکھو یہ ڈرامہ۔۔ پورا دیکھو ختم ہو تو دوبارہ دیکھو دو تین بار دیکھو۔۔ میں نے بھی تو دیکھا ہے تم بھی دیکھو۔۔ آخر میں ہی کیوں سب دیکھ چکی ہوں تم لوگ بھی دیکھو۔۔ فورا کس ایشین پر پڑا ہےیہ۔۔