Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

Would You Marry Me KDrama Review: A Rip-off of BTIMFL? Jung So-min’s Typecasting Problem

Posted on October 24, 2025November 3, 2025 by Desi Kimchi
Why I Dropped ‘Would You Marry Me’ After Episode 2: Lack of Originality in K-Dramas

would you marry me

اس ڈرامے کو دیکھتے ہوئے دو درجن رومان پرور کورین ڈرامے ذہن میں آگئے جن کی کہانی کو تھوڑا تھوڑا لیکر گھوٹا لگا دیا ہے۔ ہیروئن کا بریک اپ ہوا ہے اور اس نے شادی کیلئے ایک بڑا سا فلیٹ بک کروایا تھا اپنی ساری جمع پونجی لگا کر اور شادی سے پہلےہونے والے شوہر کی دھوکا دہی کھل گئ۔ اب اسکو اسی ایکس کا ہم نام لڑکا ٹکرا ہے جو کسی دوسرے ملک سے تھوڑے سے عرصے کیلئے آیا ہے۔ہیروئن کا انعامی اسکیم میں گھر نکل آیا ہے جس میں اسکا شادی شدہ ہونا ضروری ہے ۔

اوہ ایک ضروری بات رہ گئ۔ ابھئ شادی سے پہلے ہی انہوں نے قانونی طور پر شادی رجسٹر کرالی تھی تو یوں قانونی طور پر وہ شادی شدہ ہے شادی ہونے سے قبل۔ تو اب ہیروئن کو ہیرو ہی ذہن میں آنا تھا کہ اسکے پرانے شوہر کا ہم نام ہے۔ اب کسی طرح منا کر دونوں اس فلیٹ میں رہیں گے اکٹھے جھگڑ جھگڑ کر محبت میں مبتلا ہو جائیں گے۔

جھنگ سومن شدید قسم کی ٹائپ کاسٹنگ کا شکار ہے۔ اسکا وہی کردار ہے جو پلے فل کس میں تھا۔ جزباتی بھولی بھالی لڑکی۔ ایسا ہی کردار بیکاز دس از مائی فرسٹ لائف میں تھا۔ بلکہ اس ڈرامے کی کہانی تو بی کاز دس از مائی فرسٹ لائف کو ہی الٹ پلٹ کر لکھ لی گئ ہے۔ ایک اور ڈرامہ تھا جس میں یہ ڈیتھ گیمز والے ہیرو کے ساتھ تھی اس میں بھی یہی کردار تھا ۔فادر از اسٹرینج میں بھی ایسی ہی لڑکی بنی تھی۔ اور آلکیمی آف سولز میں بھی پہلے موسم میں یہ ایسی ہی لڑکی بنی تھی ایک اور ڈرامہ تھا جس میں بڑی عمر کا ہیرو تھا اور یہ نفسیاتی مریض بنی تھی نام بھول گئ۔ ۔ اگر آپ ان تینوں ڈراموں کے کلپس ملاجلا کر دیکھیں تو لگے گا ایک ہی ڈرامے کی جھلکیاں ہیں۔

مجھے جھنگ سومن بہت پیاری لگتی ہے اسکی اداکاری بہترین ہے۔ اسکو مزید کردار ملنے چاہیئیں جس میں اسکی اداکاری کھل کر سامنے آئے مگر کردار چھوڑو ڈراموں کی کہانیاں تک ملتی جلتی مل رہی ہیں اسے۔ اسے شدید کسی بڑے اسکرپٹ کی ضرورت ہے۔

یہ والا ڈرامہ مجھے اتنا بور لگا کہ میں نے دوسری قسط دیکھی ہی نہیں نہ دیکھنے کا ارادہ ہے۔

Desi Kimchi ratings: 1/5

ایک نمبر بھی ہیرو ہیروئن کو دے دیا دونوں پسند ہیں مجھے۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2025 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version