**”Your Honor”** is a gripping South Korean television series that premiered on August 12, 2024The story revolves around two fathers from vastly different worlds who will go to any lengths to protect their sons.
One is a respected judge, Song Pan-ho, who covers up his son’s involvement in a murder. The other is a ruthless crime boss, Kim Kang-heon, who is determined to find his son’s killerMain
Cast- **Son Hyun-joo** as Song Pan-ho: A judge known for his warm personality and upright ideals¹.
**Kim Myung-min** as Kim Kang-heon: A cold-hearted crime boss with an overwhelming presence¹.-
**Kim Do-hoon** as Song Ho-young: Pan-ho’s genius son¹.-
**Heo Nam-jun** as Kim Sang-hyuk: Kang-heon’s violent and cruel son¹.### Where to WatchThe series is available for streaming on Genie TV and Viki in selected regions¹.
It also airs on ENA every Monday and Tuesday at 22:00 KST¹.
Desi kimchi ratings: 5/5
Your honour
یہ ڈرامہ بھی میں نے لڑکے کے پیچھے لگایا۔ مجھے کیوٹ لگتا 🤣کہانی ہے ایک عدد دمے کے مریض لڑکے کی جو اپنی والدہ کے مرتبان کو دیکھنے مرتبانستان جاتا ہے۔ اب مجھے نہیں پتہ کیا کہتے اس جگہ کو جہاں بدھمت کے لوگ اپنے پیاروں کی راکھ کے مرتبان رکھتے۔ خیر وہاں سے دمے کا حملہ ہوتا ہے رو رو کے بے حال گاڑی چلا رہا ہوتا ہے۔ایک عدد ڈان جیل میں ہے ۔ خوب پیسہ ہے صنعت کار ہے۔ اور اسکا ہے لاڈلا بیٹا جسے اس نے قیمتی بائک دلائی ہے۔ اسکی قید کی معیاد ختم ہونے ہی والی ہے۔ایک عدد جج صاحب ہیں جو نہایت انصاف پسند ہیں۔ہر مشکل کیس کا فیصلہ قانون اور ضمیر کی روشنی میں کرتے ہیں۔ یہ دمے کے مریض بیٹے کے باپ ہیں۔ واپس آتے ہیں گاڑی چلاتے ہیرو کی جانب۔ موڑ کاٹتے پل پر سے گزرتے ان پر کسی روشنی کا جھماکا منعکس ہو کر گزرا انہوں نے اسٹیرئنگ وہیل گھمادیا۔ٹکرائے اس لڑکے سے جو نئی بائک جوش سے اڑاتا جا رہا تھا۔ اڑ کر گاڑی پار کرکے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر گرا۔ سر پھٹ گیا خونم خون ہوگیا۔ یہ ہانپتا کانپتا اسکے پاس گیا۔ اس کا موبائل بج رہا تھا بند کیا اسکے موبائل سے 119 ( کوریا میں نائن ون ون نہیں ہوتی ون ون نائن ہوتی ہے) کو کال ملائی۔ اب زخمی لڑکا حقیقتا پھڑک رہا ہے۔ اور اسکو دمے کا حملہ ایسا شدید ہوا کہ سانس لینا دوبھر ۔ ون ون نائن والا اسکو بولنے پر اکساتا رہا۔ یہ اپنی گاڑی کی طرف دوڑا۔پمپ لیا باپ کو فون کیا اس نے نہیں اٹھایا۔ یہ گھبرا کر گاڑی دوڑا کر واپس گھر۔ لڑکا تیس منٹ سڑک پر پڑا رہا اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ ادھر جج صاحب کو بیٹے کے معاملے کی خبر ہوئی تو خود اسے پولیس اسٹیشن لیکر گئے کہ وہ خود اعتراف جرم کرلے۔ لیکن وہاں پہنچ کر پتہ لگا کہ مرنے والا لڑکا کس خاندان کا ہے۔اور اسکا بھائی کھلم کھلا اس حادثے میں ملوث انسان کا خاندان مٹانے کا عزم کر رہا ہے۔اب انکو پڑ گئ ہے اپنے بیٹے کو بچانے کی۔ ادھر ڈان نے اپنے وسائل کا استعمال کر نا شروع کردیا ہے کہ پتہ لگا سکے کہ کون قاتل ہے اسکے بیٹے کا۔ جج صاحب نے اپنے وسائل ذہن ضمیر سب دائو پر لگا دیا ہے اپنے بیٹے کو اس شیطان صفت انسان سے بچانے کیلئے۔ مگر قسمت وہ گاڑی جو اس نے ٹھکانے لگانے کیلئے ایک غنڈے کو دی تھی وہ پولیس نے پکڑ لیا۔ غنڈہ بچ کے بھاگ نکلا لیکن اب اگر غنڈے تک ڈان پہنچ گیا تو اسکے بیٹے کو بچانا ناممکن ہوجائے گا۔
جج صاحب غنڈے کے گھر جاتے ہیں تو انکے سامنے غنڈے کے گھر کو آگ لگ جاتئ ہے اسکی ماں اور بیٹی تکہ بن گئیں اور جج حواس باختہ کھڑا دیکھ رہا ہے کہ ڈان اس غنڈے کے گھر تک تو پہنچ چکا ہے اب اسکے بیٹے کا کیا ہوگا۔دو قسطیں آئی ہیں ابھی تک دونوں قسطوں میں اتنی تیز کہانی چلی ہے اتنا کچھ ہوا ہے کہ ایک منظر بھی بے کار یا بور نہیں ہے اس میں۔ لڑکوں نے اداکاری کی انتہا کردی خاص کر جو خون میں ڈوبا پھڑک رہا تھا اف اعلی اداکاری اور دمے کے مریض کی اداکاری گھبراہٹ اور اس گھبراہٹ میں کی جانے والی سنگین غلطی کیسے اسکے اور اسکے باپ کی زندگی کا روگ بننے والی ہے۔
ڈان نے تہیہ کیا ہے وہ ہر اس شخص کی جان لے لے گا جو سہولت کاری کر رہا ہے اسکے بیٹے کے قاتل کی۔ چھوٹے موٹے گروہ بھی اس معاملے کا حصہ بن چکے۔ ایک قتل و غارت کا بازار گرم ہونے والا ہے۔ جانتے بوجھتے کہ ڈان انکا گروہ ہی ختم کردے گا غنڈوں کا گروہ ڈان کی مدد کرنے سے ذیادہ اپنے مفادات دیکھ کر فیصلہ کرے گا کہ جج کی مدد کرنی یا غنڈے کی۔ سب بے رحم سنگدل ہیں اس ڈرامے میں۔ اور سب بہت دلچسپ کردار ہیں۔مزا آیا دیکھ کر۔ بارہ اقساط ہیں میرا تو دیکھنے کا ارادہ ہے۔
Desikimchi ratings: 5/5