Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

Zajeerain urdu review pehli qist aur be inteha mayousi

Posted on May 1, 2026 by Desi Kimchi

یار اسٹار کاسٹ کی وجہ سے زنجیریں لگا لیا۔ اتنامشکل تھا اسکی قسط کو پورا کرنا۔
یہاں کی مٹی وہاں کا روڑا بھان متی نے کنبہ جوڑا اسئ ڈرامے پر یہ ضرب المثل فٹ آتئ ہے۔
ایک تو منہ میں لوکاٹ دبائے یہ نئی لڑکی نام سحر ہاشمی کرکے کچھ ہے کس خوشی میں دھڑا دھڑ ڈرامے پا رہی ہے جبکہ منہ سے مکالمے تک اٹک اٹک کر نکلتے ہیں اسکے۔ اسکی جٹھانی مومل شیخ میری پیاری مومل جو محبت بھرے مکالمے جب بول رہی تھی لگ رہا تھا واقعی بے تحاشہ پیار کرتی ہے مگر وہیں سحر صاحبہ نے مکالمے بول کر احسان عظیم کیا۔
کہانی میں ایک عدد پٹھان خاندان ہے جس کے سربراہ یہی جٹھانی کے شوہر احسن خان ہیں ۔ سحر ہاشمی اور انکا بھائی احسن خان کی والدہ نے پالے ہیں انکے والدین نہیں جانے کیا رشتہ اور یقین جانیئے دلچسپی بھی محسوس نہیں ہوئی جاننے میں۔
سجل علی اور انکے شوہر گھر بیٹھے سالگرہ منا رہے تھے جب ایک بندوق بردار شخص آگیا انکو مارنے اسکے بعد اوپر والی فضول سی کہانی شروع ہوئی۔ سجل علی ربیعہ کچن کے نام سے دھابہ چلا رہی ہیں جس جگہ چلا رہی ہیں وہاں میری یادداشت کے مطابق مقامی ہی لوگ انڈہ پکوڑا چائے کے ساتھ بیچا کرتے تھے مگر خیر پروڈکشن ہائوس نے خرچہ کیا ہے بھئی ۔ اس دھابے پر ہیرو یعنی علی ظفر کا بھائی اور دوسرا ہیرو یعنی ماورا کا شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ گھر آتے ہوئے پکوڑے جلیبیاں کھاتے ہیں۔ اور اپنی اپنی ہیروئنوں سے فلرٹ کرتے ہیں۔ ایک عدد غنڈے انکل آتے ہیں جو ربیعہ یعنی سجل علی پر مرتے ہیں ۔
کہانی میں انتقام ظلم خون کے اشارے پہلے منظر میں دیئے گئے ایک عدد خبط الحواس بڑھیا نے ہیروئن کو بتایا اور یقین جانو ان خاتون کو خبط الحواس ماننے کو دل مانا ہی نہیں
سو پورا ڈرامہ خئی ہے مگر ذرا سستے میں۔ چونکہ فرحت اشتیاق نے لکھا ہے تو جا بجا سب اپنی پسند سے کسی کو بھی گلے لگا رہے ہیں۔
مطلب ایک خئی ہٹ ہوگیا یہ نہیں دیکھ رہے کہ لکھنے والے نے خوب تحقیق سے لکھا اور نیا پن تھا اسلیئے مشہور ہوگیا مگر اب اسکے لائٹر ورژن بنانے کا مقصد؟ پھر یہ پٹھان خاندان ماڈرن بھی ہے کہ منگیتر کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر گھماتا پھر رہا ہے ہونے والی بیگم صاحبہ اظہار محبت کررہی ہیں اور وہیں اسی گھرانے جہاں پر یہ رہ رہی ہیں مکمل روائتی پٹھان خاندان ہے جنکی خاندانی دشمنی ہے سب کے سروں پر دوپٹے ہیں۔
خوب کنٹراسٹ ہے
مجھے تو ذرا برابر پسند نہیں آیا کہانی اول قسط سے عیاں ہیں سب کچھ جیسا جیسا ہونا ہے آرام سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Desi kimchi ratings: 2/5
2بھی سجل علی کی وجہ سے دے دیئے۔ ویسے جو سر پر رومال باندھے پھر رہی ہیں ڈھابہ چلا رہی ہیں سجل بی بی یہ کسی ترکش ڈرامے سے ہی چھاپا ہے ۔

> » Home » Korean Drama Reviews » Zajeerain urdu review pehli qist aur be inteha mayousi

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2026 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version