Zom 100: Bucket List of the Dead
Today, I realized why I’m not happy: Pakistan hasn’t experienced a zombie attack yet. If we had a zombie outbreak or apocalypse where everyone turned into zombies and devoured each other, those who are unhappy might find solace in the chaos. Why? Because Akira truly inspired me. I watched the Japanese film “Zom 100: Bucket List of the Dead,” and it left such an impression that I immediately sat down to write this review after finishing it.
Plot Summary:
The story revolves around a simple boy, Akira, who finally lands a job but soon realizes that it’s more of a nightmare. It’s as if he’s a laborer working in a furnace, being exploited day and night, much like any corporate sector employee. Akira has a slightly cowardly but loyal friend who advises him to quit his job and do what makes him happy. This friend himself is enjoying life, having a fling with a client’s daughter who’s an emerging model. Akira, jealous and upset, fights with him and goes to sleep.
The next morning, as Akira gets ready for work, he discovers that his entire apartment complex is overrun by zombies devouring each other. He escapes to the rooftop, worrying about being late for work. Seeing the city engulfed in flames and smoke, crawling with zombies, he exclaims happily, “This means I get a day off!”
Lessons from the Story:
For the Beautiful Corporate Employee:
Sister, if you’re beautiful and working a job, many greedy men will be after you. Must you jeopardize your future by flirting with a married boss? Whether bitten by a zombie or not, a married boss is inherently toxic. He’s already toxic for leaving his innocent wife for you, and if he bites you, you’re doomed either way.
For the CEO:
Even if you escape your wife’s rolling pin, your mistress’s sharp words will get you. Affairs are forbidden by religion for a reason, and it’ll be nothing short of a disaster if you get caught.
For the Nasty Boss:
The happiest and most content person is one who knows how to step on others to get ahead. This guy knew how to put a leash around everyone’s necks. Such people never sit idle; jobless people seek them out, asking them to lead. He could start a business even on the moon. Don’t pity him if he ends up alone.
For the Pregnant Wife:
Divorce a weak husband, whether the weakness is physical or emotional. This woman’s husband was a coward. If a husband doesn’t think of feeding his wife in tough times, living with him is the tough time. Yet she was happy, like 70% of Pakistani women, just to be married, even if her husband is more like her wife.
For the Pregnant Wife’s Husband:
If zombies attack, hold your pregnant wife’s hand. People will feel pity and save her, and you’ll be saved as a bonus. If the baby is born, try for another one, at least until the zombie outbreak ends. We Pakistanis did the same during the pandemic, hence why there are so many 4-5-year-olds running around now.
For the Flight Attendant:
Be decent. A few like you tarnish the entire profession, and your flirtations can get you into trouble.
For the Driver:
If a zombie bites you, take revenge on flirtatious girls. This guy seemed inspired by Pakistani clerics, targeting wayward girls and even decent girls but sparing boys.
For Koichi-san:
Enjoy life by making a good friend. His good friend saved him during the zombie apocalypse. He didn’t just make a friend; he gained a free bodyguard. If you find such a friend, be their Koichi-san in return. Life is easier that way.
For Shizuka:
Be beautiful, and people will save you even in a zombie apocalypse. Sister, you truly were Shizuka why you become the shizuka from the cartoons. You thanked the boys for saving you, but in truth, they were the reason you got into trouble. Alone, you roamed Tokyo peacefully. But she probably thought, “Why save myself when two strong boys are ready to protect me?” She used her brains and proved that girls are smarter, wiser, and more cunning than boys.
For Akira:
If you work in the corporate sector, peace can only come during pandemics. Akira was happier quitting his job than he ever was having it. During the pandemic, he made a list of things he could never do while working a 9-to-5 job. He realized that the real life is lived by the unemployed, dealing with zombies, where no bills need to be paid, no groceries to buy—just go anywhere, take any ride, and enjoy life. Watching his life, you’d wish to quit your job too, but remember, there’s no zombie outbreak in Pakistan yet.
For the Shark:
Sister, if you can get legs by eating those with 2 legs, why not take their brain too? This shark got bored swimming and started running after escaping the aquarium. But two-legged creatures gave her a miserable death. If those two-legged creatures were in the water, the shark wouldn’t have spared them.
Personal Opinion:
This film is a masterpiece. So enjoyable and interesting. Akira’s character went through stages that many can relate to. The first zombie film where the hero wasn’t stressed. He learned to stay happy in the worst situations, honored friendships, and found a true friend. Many elements resonated with the current Pakistani scenario, like the electricity and water crisis, everyone trying to step on others to get ahead, the employed being unhappy, the unemployed being more so, everyone collecting supplies for four days not knowing what will happen in the next four minutes. Minor issues causing fights while bigger problems loom. One good day cherished, while dreading the next. Stressed, anxious, and wasting time like me.
Desi Kimchi Ratings: 100/5
Honestly, if I made a list of what I want to do, I couldn’t even write ten things. Yet I’ve done over a hundred things, still saddened by the few things I can’t do and unable to focus on anything else.
Zoom 100: bucket list of the dead
مجھے آج پتہ لگا کہ آخر میں خوش کیوں نہیں۔ وجہ ہے پاکستان میں ابھی تک ذومبی اٹیک نہیں ہوئے۔ سب پاکستانی ذومبی بن کے ایک دوسرے کو کھا نہیں رہے ملک میں کوئی آئوٹ بریک نہیں نا ذومبی ایپوکلپس تو جو جو ناخوش ہیں وہ ذرا دعا کریں کہ پاکستان پر ذومبی عذاب آئے تاکہ ہم خوش رہ سکیں۔ کیوں ؟ کیونکہ اکیرا نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔ میں نے دیکھی جاپانی فلم ذوم سو : بیکٹ لسٹ آف دی ڈیڈ۔ اور مجھے اس فلم نے اتنا مزا دیا ہے کہ میں فورا ختم کرتے ہی تبصرہ لکھنے بیٹھ گئ ہوں۔
کہانی ہے ایک عدد سادہ سے لڑکے اکیرا کی جس کو مشکل سے نوکری ملی ہے ابھی اچھی طرح خوش بھی نہیں ہوا تھا کہ پتہ لگا کہ اسکو نوکری نہیں ملی ہے بیگار ملی ہے۔ کیا بھٹی پر مزدوروں سے کام لیا جاتا ہے جو اس اکیرا سے لیا گیا ہے۔ سارا دن ساری رات کتے کی طرح کام کرکے ذلیل ہوتا رہا ہر کارپوریٹ سیکٹر کے ملازم کی طرح۔ اکیرا کا ایک دوست ہے تھوڑا سا بزدل ہے مگر دوست ہے۔ وہ اسکو سمجھاتا ہے نوکری چھوڑو اور وہ کرو جو تمہیں خوش کرے۔ خود موصوف نے اپنے کلائںٹ کی بیٹی جو ابھرتی ہوئی ماڈل بھی ہے پٹا رکھی ہے دنیا میں جنت کے مزے لے رہا ہے۔ اکیرا جل کر اس سے لڑتا ہے جا کر سوتا ہے۔صبح تیار ہو کر کام پر جانے کیلئے نکلتا ہے تو پتہ لگتا ہے اسکے پورے اپارٹمنٹ کمپلیکس پر زندہ لاشوں یعنی ذومبیز کا راج ہے جو ایک دوسرے کو نوچ کھا رہے ہیں۔ یہ ان سے بچ کر بھاگتا ہوا چھت پر پہنچتا ہے اسے فکر ہے کہ اسکو کام پر پہنچنے میں دیر ہوجائے گی اور جب چھت پر پورے شہر کو آگ و دھویں کی لپٹوں میں زندہ لاشوں سے پر دیکھا تو جانتے ہیں خوش ہو کر کیا بولا۔
اس کا مطلب ہے آج میری چھٹی۔
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
حسین کارپوریٹ ملازمہ کیلئے
بہن نوکری پیشہ ہو حسین ہو ایک سے ایک لالچی لڑکا مرمٹے گا تم پر تم نے ضرور شادی شدہ باس کو لائن مار کر اپنا مستقبل دائو پر لگاناہے؟ شادی شدہ باس کو ذومبی کاٹے نہ کاٹے اندر سے زہریلا انسان وہ پہلے ہی ہوتا ہے جبھی ایک معصوم بیوی کو چھوڑ کرتمہیں لائن کرارہا ہے۔ اوپر سے کاٹ بھی لیا۔ اسکو باس نہ کاٹتا تو بھی اسکا کٹنا ہی تھا۔ پرائی کشتی میں سواری سیدھا ڈوبو ہی دیتی ہے کیونکہ اپنی کشتی میں کہاں سوراخ آپ جانتے پرائی کشتی کا جگسا پزل کون حل کرسکا ہے بھلا۔ کچھ ذیادہ ہی فلسفہ نہیں جھاڑ دیا میں نے؟ واہ شاباشی
سی ای او کیلئے۔
بیوی کے کے بیلن سے بچ بھی جائو تو محبوبہ کا السا سر پھاڑ دے گا شادی شدائوں کو افئیر چلانے کی اجازت مذہب بھی نہیں دیتا۔اب قیامت تک خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے ذومبی دو
کمینے باس کیلئے۔
دنیا کا سب سے خوش اور مطمئن انسان وہ ہے جسے دوسروں کی گردن پر پیر رکھ کر آگے بڑھنا آتا ہو ۔ یہ بھائئ سب کی گردنوں میں پٹہ ڈالنے کا ہنر جانتے تھے۔ ایسے لوگ کبھی خالی نہیں بیٹھتے نوکریاں انکو ڈھونڈیں نہ پھریں نوکر ڈھونڈتے پھرتے ہیں آئو ہمارے سر پر چڑھ کر ناچو۔یہ بھائی چاند پر بھی اپنا اسٹارٹ اپ شروع کر سکتے ہیں انکے اکیلے رہ جانے پر ان پر ترس نہ کھانا۔
حاملہ بیوی کیلئے۔
جو میاں کمزور ہو اس سے طلاق لے لو ۔ کمزوری چاہے جسمانی ہو یا باطنی۔ ان باجی کے میاں پھٹو تھے۔ بیوی کو اپنا کھانا تک دینے کی سوچ جس میاں کو برے وقت میں نہ آئے ایسے میاں کے ساتھ رہنا برا وقت ہے۔ یہ باجی پھر بھی خوش تھیں 70 فیصد پاکستانی عورتوں کی طرح شادی شدہ ہونے پر چاہے میاں بھلے انکی بیوی ہی ہو ایک طرح کی۔
حاملہ بیوی کے میاں کیلئے۔
ذومبی حملہ آور ہوں تو اپنی حاملہ بیوی کا ہاتھ پکڑ لو۔ لوگ ترس کھا کر اسے بچائیں گے تم جھونگے میں بچ جائو گے۔ ہاں بچہ ہوجائے تو دوبارہ بچے کی کوشش کر لو کم از کم جب تک ذومبی وبا ختم نہ ہو جائے۔ ہم پاکستانیوں نے کرونا دور میں یہی تو کیا جبھی دیکھو کتنے چار پانچ سال کے بچے سر پر بھونپو بجاتے پھرتے ہیں ہمارے۔ منحوس Gen y کہیں کے۔
فلائٹ اٹنڈنس کیلئے
شریف لڑکیاں بنو۔ تم جیسی دو چار کی وجہ سے پورا پیشہ الگ بدنام ہوتا دوسرا تم جیسیوں کو انکی ٹھرک الگ لے ڈوبتی ہے۔
ڈرائیور کیلئے۔
ذومبی کاٹ لے تو لڑکیوں کو انکے کیئے کی سزا دینے پر تل جائو۔ یہ بھائی پکا پاکستانی مولویوں سے متاثر تھے۔ الٹے کاموں میں ملوث لڑکیوں کو کھایا پھر بیچاری شریف لڑکی کو کھانے بھاگے لڑکے دونوں بچ گئے ان سے جیسے پاکستانی مولویوں کی تقریروں میں بچ جاتے جہنم میں جانے سے اور لڑکیاں سب گناہگار ٹھہرائئ جاتی ہیں۔
کوچی سن کیلئے۔
بھائی زندگی کے مزے لوٹو بس ایک اچھا دوست بنا کے۔ انکا اچھا دوست انکو ذومبئ ایپوکلپس میں بچاتا پھرا انہوں نے دوستی نہیں کی مفت باڈی گارڈ کی سہولت حاصل کی تھی۔ ایسا دوست ملے قسمت سے تو اسکے لیئے تم بھی کوچی سن بن جانا زندگی آسان ہے۔
شیزوکا کیلئے
حسین بنو تمہیں ذومبی عذاب میں بھی لوگ بچاتے پھریں گے ۔بہن تم سچ مچ کی شیزوکا تھیں ہیروئن اپنی زندگی کی کیونکر کارٹون والی شیزوکا بنیں۔ ان بہن نے سر جھکا کر شکریہ ادا کیا لڑکوں کا کہ انکی جان بچائئ لیکن سچ تو یہ تھا ان لڑکوں نے ہی انکی جان پھنسائئ بھی تھی۔ جب تک اکیلی تھی پورے ٹوکیو میں گھومتی پھرتی تھی چین سے ۔ خیر باجی تھک گئ ہوں گی انہوں نے سوچا کب تک اپنی جان بچانے میں اپنی جان ہلکان کرو جب دو عدد ہٹے کٹے لڑکے محافظ بننے کو تیار ہوں۔ بس پھر انہوں نے صرف دماغ کا استعمال کیا۔ اور یہ بات ثابت کی لڑکیاں لڑکوں سے کہیں ذیادہ سمجھدار عقل مند اور ہوشیار ہوتی ہیں۔
اکیرا کیلئے
کارپوریٹ سیکٹر کے ملازم ہو تو زندگئ میں سکون صرف وبائوں کے دور میں آسکتا ہے۔ یہ بھائی نوکری ملنے پر جتنے خوش تھے چھوڑتے وقت اس سے کہیں ذیادہ خوش تھے۔ انہوں نے وبا کے دور میں دماغ لڑایا اور ایک فہرست بنائی کاموں کی جو وہ نو سے پانچ اور کبھی نو سے نو والی نوکری میں کر نہیں پاتے تھے اور انکو احساس ہوا اصل زندگی بے روزگاروں کی ہے۔ وہ بھی ذومبیوں سے نمٹتے جہاں کوئی بل نہیں دینا جہاں سودے سلف کے پیسے نہیں دینے پڑتے کہیں بھی جائو کوئی بھی سواری اٹھائو مزے کرو ۔ اسکی زندگی دیکھ کر آپکا بھی دل کرے گا کہ نوکری چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں مگر یاد رکھیے ذومبی آئوٹ بریک پاکستان میں نہیں آئی ابھی۔
شارک کیلئے
بہن ٹانگوں والوں کو کھا کر ٹانگیں مل سکتی ہیں تو انکا دماغ کیوں نہیں لیا۔ باجی پانی میں تیرتے بور ہوگئیں تو ایکوریم سے باہر نکل کر دوڑنے لگیں۔ بس اتنا سا دل کیا شارک کا دو ٹانگوں والوں نے کئی ٹانگوں والی شارک کو کتے والی موت دی بیچاری۔ یہی دو ٹانگوں والے پانی میں ملتے نا تو شارک نے چھوڑنا نہیں تھا۔
ذاتی رائے
اف یہ فلم علامتی فلم ہے۔ اتنی اچھی اتنی دلچسپ کہ مجھے مزا آگیا۔اکیرا کا کردار جن جہتوں سے گزرا یقین جانویہ کردارآپکےگرد ہوگا یا آپ خود بھی ہوں گے ایسے ہی۔ پہلی ذومبی فلم جس میں ہیرو کو پریشان نہیں دیکھا ۔ اس نے برے ترین حالات میں خوش رہنے کا فن سیکھ رکھا تھا۔ دوستی کی حدیں نبھائیں اور سچا دوست بھی پایا۔ کچھ چیزوں میں موجودہ پاکستانی ماحول سے اتنی مطابقت محسوس ہوئی جیسے بجلی پانی کا بحران ، سب ایک دوسرے کو کاٹ کھانے کو دوڑ رہے جس کو جہاں موقع مل رہا دوسرے کی گردن پر پیر رکھ کر آگے بڑھ رہا جو نوکری کررہے وہ ناخوش جو نہیں کر رہے وہ ان سے ذیادہ خوار سب چار دن کا سودا سلف جمع کرنے میں لگے ہوئے اگلے چار منٹ میں کیا ہونے والا یہ پتہ نہیں سب لڑ رہے معمولی باتوں پر جبکہ پیچھے بڑی مصیبت آرہی ہےایک دن اچھا گزر گیا اسی پر خوش گزرے کل پر اداس آنیوالے کل سے پریشان بے چین غیر مطمئن اور اور اور میری طرح وقت ضائع کرنے میں لگے ہوئے
Desi kimchi ratings: 100 /5
سچ پوچھو تو اگر اپنی فہرست بنائوں کہ کیا کرنا چاہتی ہوں تو دس چیزیں بھی نہ لکھ پائوں اور سو سے ذائد کام کرچکی جبکہ اداس ان دو تین کاموں کے نہ کرسکنے پر ہوں جو ہو رہے نہیں مجھ سے اور انکے سوا کسی اور چیز پر دھیان بھی نہیں دے پارہی۔