Bon appetite
اس پر دو ہی اقساط میں تبصرہ لکھنا چاہیے تھا مگر اب چار ہوگئیں ہیں۔ کیسے؟ کچھ مصروف ہفتہ گزرا اور پہلی دو اقساط کے بعد تھوڑا ڈرامے میں دل بھی لگا۔
کہانی ہے ایک عدد باورچن کی جسے انعام ملا ہے فرانس میں جا کر کوئی کھانا پکانے کا مقابلہ جیت کر آئی ہے بلکہ آرہی ہے کہ ابا بولے ایک قدیم پکوان کی تراکیب کی کتاب لیتی آنا جو کوئی پروفیسر انکو بھجوا رہا ہے ۔ یہ کتاب اسے آرام سے ملی بیٹھی جہاز میں اور جہاز میں اطلاع نشر ہوئی کہ ہم سورج گرہن براہ راست دیکھنے والے ہیں۔ سورج گرہن دیکھتے انکے پہلو میں بیٹھے انکل نے ان پر کافی الٹ دی وہ بھی اس کتا ب پر۔ یہ دھونے پہنچی بیت الخلا۔
پہلی احمق لڑکی دیکھی ہے جو سورج گرہن میں بیت الخلا گئ اور کاغذ کی کتاب دھونے لگی۔ مطلب اتنی ساری حماقتیں اکٹھے کرلیں نتیجہ پہنچ گئیں پانچ سو سال قبل کے کوریا میں جہاں بادشاہ ہرن مارتا پھر رہا ہے۔ یہ جانوروں کو پکڑنے والے جال میں اٹکی تھیں کہ بادشاہ کو ملیں وہ انکو بھوتنی سمجھ کر تیر مارتا گراتا ہے اور ان دونوں میں کچھ ایسی گفتگو ہوتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پاگل سمجھتے ہیں۔ نا معلوم وجوہ کی بنا پر ایک دوسرے سے لڑتے بھاگتے یکا یک رات آجاتئ ہے یہ چٹان کنارے پہنچ جاتئ ہیں بادشاہ کو تیر لگتا ہے ہیروئن کا بیگ چٹان سے نیچے بھی گر جاتا ہے اور حادثاتی طور پر دونوں چٹان سے نیچے پانی میں گر بھی جاتے ہیں۔ اب ہیروئن بیگ کھو چکی ہے ہیرو زخمی ہے اسکا علاج ویسلین لگا کر کیا اور اب اسے جانور کی طرح ہانک کر بھگا رہی ہے اپنے ساتھ ۔
بادشاہ وقت جس کے ابرو کے اشارے پر سلطنت ہل جاتی ہے اس وقت ہیروئن سے کتے والی کروا رہا ہے کیا ؟ انکی مہم جوئی اتنی سی نہیں ہے چار قسطوں میں آدھے درجن دفعہ ہیرو و ہیروئن مرتے مرتے بچے ہیں ہیروئن کے ہاتھ کٹتے کٹتے بچے ہیں وہ شاہی محل کی خاص باورچن قرار پائی ہیں بادشاہ نے شرط رکھی ہے مجھے مزے مزے کے کھانے کھلائو اور کوئی کھانا دوبارہ پیش کیا تو سر قلم کردیا جائے گا وغیرہ
ذیادہ بتایا تو مزا نہیں آئے گا کچھ بللیوں کے ساتھ کہانی جلدی جلدی بڑھی ہے دلچسپ ہے ہیرو بہت پیارا ہے پورے ڈرامے میں ہدایت کار کی مت ماری گئ ہے جو ہیروئن یونا کو رکھ لیا
موصوفہ تاثرات کے معاملے میں فقیر ہیں سیدھے سپاٹ تاثرات ایسے چپکے ہیں کہ دیکھتے ہوئے اس سے ذیادہ منہ میں بنا لیتئ ہوں چڑ کر۔
یار اسکو بار بار ڈرامے میں اہم کردار کیسے مل جاتا ہے؟ کنگ دا لینڈ میں اسی سپاٹ چہرے کیو جہ سے ڈرامہ دیکھا ہی نہیں بعد میں جس جس نے دیکھا اس نے توبہ توبہ ہی کی اب یہ ڈرامہ برباد کرنے دے دیا اسے۔
خیر اداکاری میں کوشش کررہی ہے جبھی برداشت کرلیا لیکن پکا اسکی جگہ کسی اور کو ہیروئن لینا چاہیئے تھا
آغاز ٹھیک ہے دیکھو آگے کیا بنتا۔۔
-
My Daughter is a Zombie |Gen Z, Zombies & Korean Drama: A Satirical Film Breakdown
-
A Conversation Between Me and Myself – K-Drama Mashup Song Lyrics for Emotional Reflection
-
Jin Ki Shaadi Unki Shaadi DramaShamoon Abbasi's claim over drama full details
-
"Horror Comedy Pakistani Drama Review|jin ki shadi un ki shadi|full review
-
Jama Taqseem Pakistani drama review|2025 mutanjan drama