ریو ہوا یونگ کے پیچھے لگایا یہ ڈرامہ اور نکلی کم بورا اس میں مگر چلو اتنی بھی بری نہیں یاد نہیں آیا کہاں دیکھا مگر چلو دیکھتے ہیں اسے ہی ۔
کہانی شروع ہوتی ہے یہ موصوفہ ایک نفسیات دان کے پاس بیٹھی اعتراف کرتی ہیں کہ یہ بیک وقت تین لڑکوں سے میل ملاپ رکھے ہیں۔ تینوں میں ایک ایک خوبی ایسی تھی کہ اگر اسکے بس میں ہوتا تو انکو گرائنڈر میں ڈال کر گھوٹ کر ایک لڑکا بنا دیتی مگر بے چاری۔
ہوا یوں کہ کسی نے اسکی۔تصویر لگادی اسکے اسکول کے گروپ پر بنا شکل کے کہ یہ لڑکی تین لڑکوں کو بے وقوف بنا رہی ہے جلد اسکا بھانڈا پھوڑا جائے گا بتانے والا اس لڑکی کا سب سے پہلا بوائے فرینڈ جس سے قطع تعلق کی وجہ ملٹری میں اسکا نام آجانا تھا۔ اب یہ عجیب بات ہے کوریا کی یہاں کی لڑکیاں ملٹری والے ڈھونڈتی کہ سہولتیں اور اچھی طرز زندگی ملے گی اوپر سے شوہر بھی اکثر و بیشتر میسر نہیں ہوگا سو سکون بھی ملے گا شادی کے بعد وہاں کی احمق عوام بریک اپ کر لیتی ہے ملٹری کی وجہ سے حد ہے۔
۔ خیر یہ احمق لڑکی معصوم لڑکوں پر شک کرنے لگی کہ یقینا انہی میں سے کسی کہ۔کارستانی ہے۔تینوں کے فرشتوں کو خبر نہیں
معاملہ کیا۔
تینوں لڑکوں کی الگ الگ داستان ہے کیسے کیوں مر مٹے اب مکمل ڈرامے کی یہ تفصیل بتا دی تو لعنتیں بھیجنئ ہے تم لوگوں نے مجھ پر کہ ڈرامے میں بچا ہی کیا تو سیدھا آجاتے ہیں اسباق پر۔
چھوٹی عمر کے لڑکوں کیلئے۔
بھئی بڑا بڑا ہی ہوتا ۔ اب اپنی طرف سے آپی پھنسا کر اس سے مہنگے تحفے لینے کا سوچ رہا تھا مگر سیر کو ملا سوا سیر یہ والی آپی پٹ بھی گئیں اور چھوٹے بھائی کی طرح کان بھی مروڑ ڈالا۔ تو جناب آپیوں کو پھنسائو مگر آپیوں کو احمق بھی نہ سمجھو جس نے تم سے ایک دو سال ذیادہ دنیا دیکھی وہ چاہے لڑکی ہی کیوں نہ ہو تم سے ذیادہ ہی دنیا دیکھ چکی ہے ۔۔۔
پڑھاکو گھونچو کیلئے۔۔
بھئی پڑھ پڑھ کر آنکھوں پر موٹے چشمے چڑھوا کر ٹاپ کرنے پر اگر کوئی حسین طرح دار لڑکی آگے پیچھے پھرنے لگی ہے تمہاری خشک باتوں کو سنتی ہے تو جان لو اسے اپنی اسائنمنٹس بنوانے کیلئے مرغا درکار ہے اپنی والدہ کیلئے داماد نہیں۔ ایسے لڑکوں کیلئے مشورہ لڑکی کو دیکھو پھر آئینہ دیکھو۔وہ بھی اچھی طرح۔۔
نخریلے خود کو وجیہہ سمجھنے والے لڑکوں کیلئے۔
پتر چھٹی کر۔ لڑکی سے شادی سے پہلے یہ امید رکھنا کہ وہ تمہارے حسن کے قصیدے گائے گی ایسا ہی ہے جیسے کچی کیریاں چبانے کے بعد سوچنا کہ اس سے گلا خراب نہیں ہوگا۔
ہاں کچھ کا گلا خراب نہیں بھی ہوتا کچھ کو احمق لڑکیاں مل بھی جاتی ہیں مگر بات وہی۔ انہونی ہے یہ مائی باپ۔
ہیرو کیلئے۔۔۔
بھئی یہ موصوف پکے سچے ہیرو ہیں کے ڈرامہ کے۔ تین تین لڑکوں سے پھنسی لڑکی لے اڑے۔وہ بھی کیا کمال کی منطق تھی ہیروئن کی کہ دل کیا اسکو الٹا لٹکا کے۔۔۔۔۔۔ کہتی ہے اس ایک لڑکے کی تینوں خوبیاں اس نے تین الگ الگ لڑکوں میں ڈھونڈی تھی۔ بتائو ذرا دیدہ دلیری دیکھو اس لڑکی کی۔ اتنا سفید جھوٹ اپنے ایمان سے بتائو لڑکیوں کسی لڑکے میں ایک نہ دو پوری تین عدد خوبیاں ہوں ممکن ہے ایسا؟ جھوٹی مکار
فتنی ہونہہ
ہیروئن کیلئے۔
سچی بات ہے لڑکی بالکل ہر لحاظ سے صحیح لگی۔
چھوٹا والا۔خود آکر لائن مار رہا ہے تو لائن کھانے میں کیا حرج فارغ ہو کسی کے کام آجائو گپیں ہانک لو مگر سنجیدہ ہونے سے قبل ایک بار سوچ لو لڑکے چھوٹے نہیں ہوتے فتنے ہوتے جتنے زمین کے باہر اتنے ہی زمین کے اندر بھی سو معصوم تو ہرگز سمجھنا نہیں چاہیئے اس لڑکی نے یہی غلطی کی۔۔ ۔ پڑھاکو والا دو چار اسائنمنٹس بنانے اور کھلانے پلانے خرچہ کرنے کو تیار تو کون احمق اسے منع کرے گی۔ہے بھی بندہ شریف دو چار سال ایسے ہی دم میں بندھا رہے کیا حرج۔ اور تیسرے والے کی خصوصیت تو رہنے ہی دو بری بات ہاں چوتھاوالا۔ مطلب تین بوائے فرینڈز کے بعد بھی اگر چوتھا مگر سب سے پہلا والا بوائے فرینڈ رو پیٹ رہا تو اس سے محبت کا اظہار کرنے میں حرج نہیں۔ سو پہلی ہیروئن جس نے دل کے ساتھ دماغ کا بخوبی استعمال کرکے مجھے متاثر کیا۔۔
ذاتی رائے۔
دیکھ لو ایک دو گھنٹے فالتو بیٹھی ہو تو۔ بہت اسباق ملیں گے ہیروئن صاحبہ سے مگر ان اسباق کو ذہن نشین کرنے کی ضرورت نہیں سمجھیں۔ ایویں مجھ پر الزام آئے پاکستانی بچیاں خراب کر دیں۔ بھئ دیکھو سب دیکھو تھوڑا سا خراب ہونے میں حرج بھی نہیں۔ان خراب پاکستانی لڑکوں کو ٹکر دینے والیاں بھی تو ہونی چاہییں ایویں سرپر چڑھ رہے۔۔۔۔۔
Korean Urdu Fan Fiction: A Novel by vaiza zaidi
What happens when eight Pakistani girls go to South Korea for studying? They discover a whole new world of korean culture, lifestyle, and daily life. They face cultural shocks, make new friends, fall in love, and have unforgettable adventures. They also learn more about themselves and their dreams.
This is a light rom com novel that features Seoul, Korea as the backdrop. It is inspired by the popular kdramas that the girls love to watch. It is a fun, fresh, and relatable story that will make you laugh, cry, and swoon.
If you are a fan of urdu novels, kdrama urdu, or trending urdu novels, you will love this korean urdu fan fiction. It is a trendy urdu novel by pakistan based urdu writer vaiza zaidi , available on urduz web digest the leading platform for urdu content. Don’t miss this amazing novel that will take you on a journey to the land of k-pop, k-beauty, and k-drama.