Skip to content

Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama urdu lovers

amazing deals for Russia available on amazon
💥 Grab your exclusive coupon, valid ONLY TODAY! 🔍 Search 8HT7H On SHEIN or click here >
Menu
  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Menu
MUJH MAIN HI HAY RANGOUN KI KAMI ALL EPISODES LINKS
Humzaad kia hay?
Urduz Web Digest kuch acha perho

My Daughter is a Zombie |Gen Z, Zombies & Korean Drama: A Satirical Film Breakdown

Posted on October 5, 2025October 5, 2025 by Desi Kimchi

My daughter is a Zombie

فلم کا تعارف

کورین فلمیں ڈرامے پکا وہ نہیں ہوتے جو نظر آتے ہیں۔ اتنا سادہ کہانی اور اتنی پر اثر ایسی سبق آموز کہ کیا بتائوں۔اس فلم کو دیکھتے میں سوچتی رہی اب کیا ہوگا آگے کچھ تو نیا الگ دیکھنے کو مل جائے مگر آخری آدھا گھنٹہ فلم کے درمیان کے ایک گھنٹے کو اتنی خوبصورتی سے بیان کرتا ہے کہانی کا مقصد کہ دل باغ باغ ہوجائے۔

کہانی کا خلاصہ

کہانی پر آتے ہیں۔کہانی سادہ سی ہے، ایک عدد بھائی جان گھر آتے ہیں اور گھر آکر تعارف کراتے ہیں اپنی جوان سال ٹین ایجر بیٹی کا جو کہ ہے ذومبی۔ پھر کہانی ماضی قریب میں جاتی ہے کہ وہ لڑکی اصل میں کیسی تھی اور اس ذومبی وائرس کی وبا اسے کیسے لگی اور کیسے کیسے بھائی جان( انکل کہنے کو دل نہیں کررہا) نے اپنی بیٹی کو بچایا پھر بھی نظر چوک گئ اور انکی بیٹی کو ایک خوں آشام بلا نے کاٹ کھایا اور اپنے جیسا ذومبی بنا دیا۔

ذومبی بیٹی اور باپ کی جد وجہد

اب ذومبی بن گئ تو بن گئ لیکن اصل کہانی ہے کہ اپنی بیٹی جو انہیں کاٹ کھانے کو تیار ہے مکمل بلا بن چکی ہے اسے کہاں کہاں کیسے کیسے مصیبت سے بچایا، اور خود اس مصیبت سے کیسے بچے۔ ایک عددانکی اماں بھی زندہ ہیں ایک عدد جگری دوست انکی مدد کرتا ہے انکی بیٹی کو دوبارہ انسان بنانے میں اور ایک پرانی محبوبہ جو ذومبی سے شدید نفرت کرتی ہیں اور جہاں پتہ لگے ذومبی ہے حکومت کو اطلاع دیتی ہیں کہ ذومبی مار گرائے۔

کرداروں کی جھلک اور سبق آموز پہلو

کہانی سے سبق ملتے ہیں

دادی کیلئے۔

نواسی پالو مگر یاد رکھو وہ بیٹی کا ہی خون ہے جتنا بیٹی نے جلایا ہوگا نواسی اس سے دگنا جلائے گی۔ اب یہ سبق نانی کی بجائے دادی کو کیوں؟ تو جناب فلم دیکھنا سمجھ آجائے گا

ابا کیلئے۔

اچھی کمائو پوت بیوی مل جائے توطلاق فورا دو مگر بیوی مر جائے تو بیٹی کو ننھیال چھوڑ کر دوسری شادی کرلو مگر بیٹی سے دوبارہ ملنے کی کوشش نہ کرنا خاص کر اگر بیٹی ذومبی بن چکی ہو

اماں کیلئے۔

بیٹی کی ذمہ داری سے جان چھڑائو خود ہی مر جائو یہ زندہ رہتیں تو کہانی یہ والی بنتی ہی نہ۔۔

دوستوں کیلئے

دوستیاں گھر سے باہر تک ہی رکھو خاص کر دوست کے خاندان سے دور رہو۔ کیا پتہ کسی دوست کی بیٹی ذومبی بن چکی ہو تم ابا نہ ہوتے بھی دوستی کے پیچھے ابا بن کے پھرو دانت کٹوائو پٹو اور خواریاں جھیلو

سابق محبوبہ کیلئے

بہن جب چھوڑ دیا کسی کو تو چھوڑ دیا دوبارہ سابق محبوب نظر آئے تو فورا منہ موڑ کر چل دو یہی بہتر ہے تم بھی سکھی وہ سابق محبوب بھی سکھی

ٹین ایجرز کیلئے

تم سب ذومبی ہی بن کے ٹھیک رہو گے اس قابل نہیں ہو کہ انسانوں میں انسان بن کے رہو یہ باجی ذومبی بن کے کم مصیبت بنیں اس سے قبل ذیادہ بڑی مصیبت تھیں۔۔

ہیرو کیلئے

وقت پر شادی کرلو اپنے بچے پالو۔ بہن کے بچے پالنے کا شوق نہ پالو بہن کو جینے دو اسے اسکی ہی اولاد بھگتنے دو ایویں سارا معاملہ گڑبڑ کردیا

کوریاحکومت کیلئے

تم لوگ اپنی عوام کیلئے عوام پرقدرتی آفات خود پیدا کرکے مسلط کردیا کرو انکو سکون سے جینا نہیں پسند۔ کبھی سنک ہول میں پھنسے ہیں کبھی کتے کاٹ رہے ، کبھی ذومبی تو کبھی زلزلہ یعنی اتنا آفتیں بھگتنے کا شوق ہے انہیں انکو اصل مصیبتیں دکھائو تب عقل آئے گی۔۔

ذاتی رائے

اس فلم کا نام مائی ڈاٹر از ذومبی کی بجائے مائی ڈاٹر از جین زی ہونا چاہیئے تھا۔ مکمل فلم در حقیقت ایک جین زی ٹین ایجر کو انسان بنانے پر مشتمل ہے۔ ہاں کوریں یہی کرتے اصل کہانی یہی ہے کیسے ایک نا شکری بد مزاج بدتمیز بد دماغ ٹین ایجر جین ذی کو عام تہزیب یافتہ انسان بنایا جا سکتا ہے ۔بد مزاج جین زی سے ایک بات ماننے والی ، تمیز دار ذومبی بنانا اسکی دادی ( نانی)ابا کے دوست اور ماموں کا اکیسویں صدی کا کارنامہ ہے۔ تمام جین زی کے والدین کو ان کے تربیتی انداز کو نقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام جین زی کار آمد انسان بن سکیں ( یا ذومبی )

Desi kimchi ratings: 5/5

یار قسم سے کیا دماغ ہے کورینز کا اتنا سوچ کر اتنا اچھاموازنہ کرکے کیسے لکھ لیتے؟

> » Home » Korean movies reviews » My Daughter is a Zombie |Gen Z, Zombies & Korean Drama: A Satirical Film Breakdown
Qata Taluq |sirf ek jhoot kaha us nay| urdu afsancha
  • My Daughter is a Zombie |Gen Z, Zombies & Korean Drama: A Satirical Film Breakdown
  • A Conversation Between Me and Myself – K-Drama Mashup Song Lyrics for Emotional Reflection
  • Jin Ki Shaadi Unki Shaadi DramaShamoon Abbasi’s claim over drama full details
  • “Horror Comedy Pakistani Drama Review|jin ki shadi un ki shadi|full review
  • Jama Taqseem Pakistani drama review|2025 mutanjan drama

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Seoul Korea based urdu Fan fictions
Urduz Web digest
seoul korea based urdu web travel novel Desi Kimchi full episodes
Desi Kimchi real kdrama entertainment
Descendents of Dimchies ( urdu afsana about kdrama fans in Pakistan)
Chirya aur badal Kahani
Ek shark aur mainduck
Berdasht kahani

Our Facebook Page

subscribe us

©2025 Desi Kimchi |desi kdrama fans| | Design: Newspaperly WordPress Theme
Go to mobile version